Apple اکاؤنٹ اور رازداری
Apple اکاؤنٹ کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں۔
![]()
- جب آپ اپنے Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کرتے ہیں، تو آپ اس iPhone پر iCloud، App Store، iMessage، اور “پتہ لگائیں” جیسی خدمات کو فعال کر پائیں گے۔
- کچھ ڈیٹا، بشمول آپ کے روابط، کیلنڈر، تصاویر، دستاویزات، صحت، سرگرمی اور ایپ کے دیگر ڈیٹا کو آپ کی جانب سے اسٹور کرنے اور بیک اپ لینے کے لیے Apple کو بھیجا جائے گا۔
- مزید یہ کہ، آپ کو بہتر سروس اور اعانت فراہم کرنے کے لیے آپ کا ڈیوائس آپ کے Apple اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
آپ کے Apple اکاؤنٹ اور Apple کی تمام خدمات کو بنیاد سے ہی آپ کی ررازداری کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ آپ کے تجربات میں بہتری لانے کے لیے ہم صرف ضروری ڈیٹا کو جمع کرنے میں سخت محنت کرتے ہیں۔ جب ہم ڈیٹا جمع کرتے ہیں، تو ہم یہ مانتے ہیں کہ آپ کا یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم کیا جمع کر رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے کیوں ضروری ہیں تاکہ آپ اپنے باخبر اختیارات کا تعین کر سکیں۔
Apple اکاؤنٹ ایک ذاتی اکاؤنٹ ہے، جس کا استعمال آپ Apple کی دیگر خدمات جیسے iCloud، App Store، اور Apple کے دیگر آن لائن اسٹور، iMessage، اور FaceTime تک رسائی کے لیے، اور اپنے تمام ڈیوائس اور ویب پر اپنے مواد تک رسائی کے لیے کرتے ہیں۔ سائن اِن کرنے کے لیے آپ کے ذریعے استعمال کی جانے والی معلومات کے ساتھ ہی سبھی رابطے، ادائیگی، اور سکیورٹی کی تفصیلات، جیسے معتمد فون نمبر یا سکیورٹی کے سوالات، جن کا استعمال آپ Apple کی سبھی خدمات کے لیے کرتے ہیں، آپ کے Apple اکاؤنٹ میں شامل ہوتی ہیں۔ Apple آپ کو بہتر سروس اور اعانت فراہم کرنے کے لیے، آپ کے ڈیوائس کا نام، سیریل نمبر اور دیگر ہارڈویئر آئیڈنٹیفائر برقرار رکھتا ہے، جن میں ڈسپلے کی سہولت کے طور پر آپ کے ڈیوائس کی وارنٹی کا اسٹیٹس اور ڈیوائس فعال کرتے وقت سروس اور آفر کے لیے آپ کی اہلیت کو چیک کرنا شامل ہے۔ آپ account.apple.com پر اپنے Apple اکاؤنٹ کی معلومات میں ترمیم کر سکتے ہیں اور اپنے Apple اکاؤنٹ کے صفحہ پر اپنے ڈیوائس اور فون نمبر کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
جب آپ اپنے Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کرتے ہیں، تو آپ اس iPhone پر iCloud، App Store، iMessage، FaceTime اور “پتہ لگائیں” جیسی خدمات کو فعال کر پائیں گے۔ آپ کے Apple اکاؤنٹ کی معلومات بشمول آپ کے منسلک فون نمبر کا استعمال ہر ایک سروس کے لیے کیا جائے گا، جو تجزیاتی معلومات جنریٹ کرے گا جس کا استعمال ان خدمات کو برقرار رکھنے اور ان میں بہتری کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ، آپ کے ڈیوائس کا مخصوص ڈیٹا، بشمول آپ کی منتخب کردہ پروفائل تصویر، آپ کے روابط، کیلنڈر، تصاویر، دستاویزات، صحت، سرگرمی، Safari کے ٹیب، اور ایپ کے دیگر ڈیٹا کو آپ کی جانب سے Apple کو اسٹور کرنے اور بیک اپ کے لیے بھیجا جائے گا۔
آپ کا ڈیوائس کس ملک یا علاقے میں موجود ہے اس کی بنیاد پر Apple کے ذریعے اس کا تعین کرنے کے لیے آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک معلومات جمع کی جاتی ہیں کہ آپ کا ڈیوائس قانونی طور پر مطلوبہ مخصوص خدمات اور فیچر کے لیے اہل ہے یا نہیں۔ ہم آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک آپ کے ذریعے انسٹال کردہ ایپ کی معلومات، بشمول یہ کہ آپ نے انہیں کہاں سے انسٹال کیا ہے (مثال کے طور پر، کسی ویب سائٹ سے یا ایپ کے مارکیٹ پلیس سے) کو قانونی طور پر مطلوبہ ان فیچر کی فعالیت سے متعلق اکاؤنٹنگ، رپورٹنگ، تجزیے اور دھوکہ دہی کی شناخت کے مقاصد کے لیے بھی جمع کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ، ہم کچھ معاملات میں آپ کی رازداری کے حقوق سے متعلق عمر کی مناسبت سے معلومات فراہم کرنے سمیت ہمارے ضوابط کی پابندی کرنے کے لیے آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک عمر کا استعمال کرتے ہیں۔
بعض ممالک یا خطوں میں اس بات کی تصدیق کے لیے کہ آپ بالغ ہیں، آپ سے کریڈٹ کارڈ یا حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ جیسی اضافی معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ ہم اکاؤنٹ کی معلومات اور ڈیوائس پر موجود ٹکنالوجی کے ساتھ ساتھ کچھ معاملات میں آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کے IP ایڈریس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آپ ان تقاضوں والے ملک یا خطے میں موجود ہیں یا نہیں۔ آپ کو App Store سے ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے، ویب مواد کے فلٹر اور مواصلاتی تحفظ جیسے آن لائن حفاظتی فیچر کو غیر فعال کرنے اور نابالغ کے لیے Apple اکاؤنٹ بنانے جیسے کچھ کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے ہم قانونی طور پر مطلوبہ عمر کی تصدیق کی اضافی معلومات کی درخواست کرتے ہیں۔ آپ کے ذریعے حکومت سے جاری کردہ اپنے شناختی کارڈ کی امیج جمع کیے جانے پر Apple اور اس کی خدمات کے فراہم کنندگان آپ کے بالغ ہونے کی تصدیق کرنے اور دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے آپ کے شناختی کارڈ کی امیج اور آپ کے Apple اکاؤنٹ کی معلومات کا استعمال کریں گے۔ Apple کی خدمات کے فراہم کنندگان تشخیص مکمل کرنے کے لیے امیج کو مختصر مدت کے لیے محفوظ رکھیں گے، جس کے بعد امیج کو حذف کر دیا جائے گا۔ Apple کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ سے وابستہ تاریخ، طریقے اور ملک یا خطے کے حوالے سے عمر کی تصدیق کی معلومات اسٹور کی جاتی ہیں۔ آپ کے ذریعے کوئی شناختی کارڈ فراہم کیے جانے پر، ہم دھوکہ دہی کی روک تھام اور شناخت کے مقاصد کے لیے اس دستاویز سے مخصوص معلومات کا یک طرفہ ہیش محدود مدت کے لیے اسٹور کرتے ہیں۔ ہم کریڈٹ کارڈ یا شناختی دستاویز کو اسٹور نہیں کرتے ہیں جب تک کہ آپ اسے خریداری کے لیے یا والیٹ ایپ میں ڈیجیٹل کریڈنشیئل استعمال کرنے جیسے دیگر مقاصد کے لیے اسٹور کرنے کا الگ سے انتخاب نہ کریں۔
iCloud اور رازداری
iCloud میں سائن اِن کرنا
جب آپ iCloud کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے ذریعے آپ کے ڈیوائس پر اسٹور کیا گیا کچھ ڈیٹا آٹومیٹک طریقے سے Apple کو بھیجا جائے گا اور اس کے ذریعے اسٹور کیا جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ اپنے سبھی iCloud فعال ڈیوائس یا کمپیوٹر (“ڈیوائس”) پر اپنے ڈیٹا کی رسائی آٹومیٹک طریقے سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ڈیٹا میں شامل ہو سکتے ہیں:
- رابطہ
- کیلنڈر
- ریمائنڈر
- ُبک مارک
- Safari ٹیب
- صحت کا ڈیٹا
- ہوم ڈیٹا
- نوٹ
- Freeform
- تصویر
- تصویApple Vision Pro ایپ
- دستاویز
- والیٹ ڈیٹا
- کِی چین اور پاس ورڈ
- آپ کے ڈیوائس پر فون نمبر
- ڈیوائس اور اکاؤنٹ سیٹنگ
- iCloud کا استعمال کرنے والے Apple کے دیگر ایپ کا ڈیٹا
- iCloud کا استعمال کرنے والے فریق ثالث ایپ کا ڈیٹا
iCloud بیک اپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی فعال کیا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنا ڈیوائس بدلنا یا بحال کرنا چاہیں، تو آپ کے پاس ڈیٹا کا حالیہ بیک اپ ہو۔
iCloud کے کون سے فیچر فعال ہوں اور کون سے ڈیٹا iCloud کو بھیجے جائیں، اسے آپ اپنے ڈیوائس iCloud کی سیٹنگ میں کسی بھی وقت ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
iCloud ڈیٹا سکیورٹی
iCloud آپ کی معلومات کو بھیجتے وقت انکرپٹ کر کے، انکرپٹ کردہ فارمیٹ میں اسے iCloud میں اسٹور کر کے اور توثیق کے لیے محفوظ ٹوکن کا استعمال کر کے اس کا تحفظ کرتا ہے۔ کچھ معلومات کے لیے Apple اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے، کہ ڈیزائن کے مطابق صرف آپ ہی ان معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور صرف ان ڈیوائس پر کر سکتے ہیں جن پر آپ نے iCloud میں سائن اِن کیا ہے۔ کوئی اور نہیں، حتی کہ Apple بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کردہ معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ہے۔ iCloud ڈیٹا سکیورٹی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے support.apple.com/en-in/102651 دیکھیں۔
آپ کا ڈیٹا اسٹور کرنے اور اسے پروسیس کرنے کے لیے Apple اور فریق ثالث دونوں کے ڈیٹا سینٹر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فریق ثالث کے ڈیٹا سینٹر میں اسٹور کردہ ڈیٹا پروسیس کرتے وقت، صرف محفوظ سرور پر چلنے والے Apple سافٹ ویئر وہ بھی صرف ضروری پروسیسنگ کرتے وقت ہی انکرپشن کِی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
iCloud کِی چین
iCloud کی چین آپ کے Safari ویب سائٹ کا یوزرنیم اور پاس ورڈ، کریڈٹ کارڈ کی معلومات اور Wi-Fi نیٹ ورک کی معلومات کو آپ کے سبھی ڈیوائس پر اپ ٹو ڈیٹ اور دستیاب رکھتا ہے۔ یہ Mail، رابطہ، کیلنڈر، پیغام، Facebook، X، LinkedIn اور انٹرنیٹ کے دیگر اکاؤنٹ کے لیے آپ کے ذریعے استعمال کی جانے والی معلومات کو بھی اسٹور کر سکتا ہے اور ان معلومات کو آپ کے سبھی ڈیوائسوں پر آٹومیٹک طریقے سے شامل کر سکتا ہے۔
iCloud کِی چین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا استعمال کرتی ہے اور اسے ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ان معلومات تک صرف آپ کی رسائی ہوگی اور صرف ان ہی ڈیوائس تک رسائی ہوگی جہاں آپ iCloud میں سائن اِن ہیں۔ کوئی اور نہیں، حتی کہ Apple بھی آپ کی iCloud کِی چین تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت اپنے iCloud کی سیٹنگ میں جا کر iCloud کِی چین کو بند کرنا منتخب کر سکتے ہیں۔
iCloud بیک اپ
جب آپ iCloud بیک اپ کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے بیک اپ میں تصاویر، ویڈیو پیغامات (iMessage، SMS اور MMS)، صحت اور دیگر ایپ کا ڈیٹا، لوکیشن کی سیٹنگ (جیسے لوکیشن پر مبنی ریمائنڈر جنہیں آپ نے سیٹ اپ کیا ہو)، وژوئل وائس میل، ڈیوائس کی سیٹنگ، ڈیوائس کی خصوصیات اور آپ کی سیٹنگ کی بنیاد پر آپ کے iOS یا iPadOS ڈیوائس سے دیگر ڈیٹا شامل ہو سکتے ہیں۔
آپ کسی مخصوص ایپ کے لیے iCloud کو اپنے ایپ ڈیٹا کا بیک اپ لینے سے روک سکتے ہیں، ایسا کرنے کے لیے سیٹنگ > [آپ کا نام] > iCloud > اسٹوریج > بیک اپ میں جائیں، بیک اپ سیکشن میں اپنا iOS یا iPadOS ڈیوائس منتخب کریں اور جن ایپ کے لیے آپ بیک اپ غیر فعال کرنا چاہتے ہیں، انہیں بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔
آپ iCloud سیٹنگ میں سے iCloud بیک اپ کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں اور اپنے iOS یا iPadOS ڈیوائس کا بیک اپ اپنے کمپیوٹر پر لینے کے لیے Finder (macOS Catalina 10.15 یا بعد کے ورژن) یا iTunes (macOS Mojave 10.14 یا بعد کے ورژن) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے iCloud سے بیک اپ ڈیٹا کو مکمل طور پر ہٹانے کے لیے، آپ iCloud بیک اپ کو بند کرنے سے پہلے اپنے انفرادی بیک اپ حذف کر سکتے ہیں۔ بصورت دیگر، بیک اپ ڈیٹا کو 180 دنوں تک برقرار رکھا جائے گا۔
iCloud سے ڈیٹا شیئر کرنا
اگر آپ، نوٹ، Pages، Numbers، Keynote، Freeform اور فریق ثالث ایپ میں عوامی یا نجی طور پر فائلیں شیئر کرنے کے لیے iCloud کا استعمال کرتے ہیں، تو Apple شیئر کردہ فائل کو اسٹور کرے گا اور اس کو اس تک رسائی حاصل ہوگی۔ آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک پہلا اور آخری نام (اگر قابل اطلاق ہوا)، آپ کے ڈیوائس پر فون نمبر اور فائل کا نام ایسے کسی بھی شخص کو دستیاب ہوں گے جس کے پاس شیئرنگ لنک کی رسائی ہوگی، خواہ آپ نے اسے نجی طور پر شیئر کیا ہو یا عوامی طو پر۔ جن لوگوں کے ساتھ نجی طور پر فائل شیئر کی گئی ہے، ان کی شناخت ایسے کسی بھی شخص کو فراہم نہیں کی جائے گی جسے مدعو نہیں کیا گیا ہے اور جس نے نجی شیئر کو قبول نہیں کیا ہے۔
اگر آپ شیئر کردہ لائبریری بناتے ہیں یا اس میں شامل ہوتے ہیں، تو سبھی شرکاء iCloud کے ذریعے شیئر کردہ لائبریری میں تصاویر اور ویڈیو کو شامل، ان میں ترمیم یا حذف کر سکتے ہیں۔ شیئر کردہ لائبریری میں مینوئل طریقے سے یا پھر آٹومیٹک شیئرنگ کے ذریعے کئی طریقوں سے مواد شامل کیا جا سکتا ہے۔ اپنے iOS یا iPadOS ڈیوائس پر سیٹنگ > تصویر > شیئر کردہ لائبریری > کیمرا سے شیئر کریں پر جا کر آپ مواد شیئر کرنے کا طریقہ کنٹرول کر سکتے ہیں۔
iCloud اور ایپ
ایپ کو آپ کے ذریعے فراہم کیے جانے والے ڈیٹا اور مواد کو اسٹور کرنے کے لیے کچھ ایپ iCloud کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ آپ اپنی سبھی iCloud فعال ڈیوائس پر ڈیٹا تک رسائی کر سکیں۔ ایپ آپ کا کچھ یا سبھی ڈیٹا iCloud میں اسٹور کرنا منتخب کر سکتا ہے۔ فریق ثالث ایپ آپ کو ڈھونڈنے کی درخواست کر سکتا ہے، تاکہ اس ایپلیکیشن کے دیگر صارفین Apple اکاؤنٹ کے ذریعے تلاش کرنے پر آپ کا پہلا اور آخری نام دیکھ سکیں۔
کسی ایپ کی iCloud تک رسائی بند کر کے آپ اس ایپ کو iCoud میں ڈیٹا اسٹور کرنے سے روک سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، سسٹم سیٹنگ > [آپ کا نام] > iCloud میں جائیں، اور فہرست میں دکھائی دینے والے ایپ کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔
Apple کی وہ خدمات جنہیں iCloud مطلوب ہے
Apple کی خدمات جیسے، Apple Pay، سرگرمی کی شیئرنگ، گھر، Handoff، یونیورسل کلپ بورڈ اور Apple Watch سے انلاک کریں کا استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے ڈیوائس پر iCloud میں سائن اِن کرنا ہوگا۔ گھر ایپ میں محفوظ کیمرا ریکارڈنگ کے سیٹ اپ اور استعمال کرنے کے لیے آپ کی اہلیت کی تصدیق کرنے کے لیے Apple آپ کے iCloud پلان کا استعمال کرتا ہے۔ Apple آپ کے کیمرا ریکارڈنگ کے مواد تک رسائی نہیں حاصل کر سکتا ہے۔ آپ کو iCloud کے سبھی فیچر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور آپ iCloud کا جو فیچر استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں، اسے اپنے ڈیوائس پر iCloud سیٹنگ میں جا کر بند کر سکتے ہیں۔
iCloud سے سائن آؤٹ کرنا
اگر آپ اپنے iOS یا iPadOS ڈیوائس اور پیئر کردہ کسی بھی Apple Watch پر iCloud کا استعمال بند کرنا چاہتے ہیں، تو سیٹنگ > [آپ کا نام] > پر جا کر اور “سائن آؤٹ کریں” پر ٹیپ کر کے iCloud سے سائن آؤٹ کر سکتے ہیں۔ اپنے Mac پر iCloud کا استعمال بند کرنے کے لیے، سسٹم سیٹنگ > [آپ کا نام] پر جائیں، اور “سائن آؤٹ کریں” پر کلک کریں۔ ممکن ہے آپ کے Apple اکاؤنٹ کا پاس ورڈ مطلوب ہو۔
آپ سے رابطہ کرنا
Apple کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات جیسے آپ کے پاس موجود Apple کی مصنوعات، آپ کے ڈاؤنلوڈ کیے گئے Apple ایپ، آپ کے اکاؤنٹ پر رجسٹرڈ ڈیوائس اور Apple کی خدمات کے لیے آپ کے سبسکرپشن کے ساتھ ہی یہ معلومات کہ آپ کی تصدیق بطور طالب علم ہوئی ہے یا نہیں ان سب کا استعمال آپ کو Apple Oneکے ساتھ ساتھ iCloud اور آپ کی دلچسپی کی Apple کی دیگر مصنوعات، خدمات اور پیشکش کے بارے میں مواصلات بھیجنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے ڈیوائس کے سیریل نمبر کا استعمال خدمات کے آفر کی اہلیت چیک کرنے کے لیے ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی فیملی شیئرنگ گروپ میں ہیں، تو Apple آپ کو فیملی شیئرنگ کے ذریعے آپ کے لیے دستیاب مصنوعات، خدمات اور آفر کے بارے میں مواصلات بھیج سکتا ہے۔ اگر آپ Apple One کا سبسکرپشن خریدتے ہیں، تو ہم آپ کے ذریعے سبسکرائب کردہ ہر ایک سروس کے بارے میں مواصلات بھیج سکتے ہیں۔ آپ کے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ Apple One کی ہماری مواصلات کے ساتھ آپ کے تعاملات سے متعلق معلومات کو Apple ان مواصلات اور ہماری خدمات میں بہتری لانے کے لیے جمع کرتا ہے۔
ای میل مارکیٹنگ
اگر آپ نے ای میل مارکیٹنگ حاصل کرنے کی رضامندی دے رکھی ہے، تو آپ کو یہ مواصلات ای میل کے ذریعے موصول ہو سکتی ہیں۔ آپ account.apple.com پر جا کر یا اپنے iOS یا iPadOS ڈیوائس پر سیٹنگ > [آپ کا نام] > ذاتی معلومات پر جا کر اپنی ای میل کی ترجیحات تبدیل کر سکتے ہیں اور ان ای میل کو موصول نہ کرنا منتخب کر سکتے ہیں۔
اطلاعات
آپ ان مواصلات کو اطلاعات کے ذریعے بھی موصول کر سکتے ہیں۔ اپنے iOS یا iPadOS ڈیوائس پر اطلاع کی ترجیحات کو اپڈیٹ کرنے یا اطلاعات حاصل کرنا بند کرنے کے لیے سیٹنگ > اطلاعات میں جائیں۔
فیملی شیئرنگ
فیملی شیئرنگ سے آپ اور آپ کا فیملی گروپ سبسکرپشن، خریداری اور لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں۔ فیملی کا ناظم فیملی گروپ میں بچوں اور نوعمروں کے لیے پیرنٹل کنٹرول جیسے “خریداری کی اجازت” اور “اسکرین ٹائم” کا سیٹ اپ کر سکتا ہے۔ اگر آپ کے فیملی گروپ کا کوئی رکن مخصوص Apple ڈیوائس جیسے Apple TV میں سائن اِن کرتا ہے، تو ڈیوائس کے ذریعے آپ کی فیملی کے دیگر اراکین کے Apple اکاؤنٹ کا نام اور پروفائل کی تصویر کو ڈسپلے کر کے انہیں شامل کرنے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ فیملی شیئرنگ کے بارے میں زیادہ معلومات کے لیے www.apple.com/in/legal/privacy/data/en/family-sharing پر جائیں۔
tvOS اور فریق ثالث TV پر Apple TV ایپ پروفائل
آپ tvOS پر اور کچھ فریق ثالث TV میں Apple TV ایپ پر اپنے Apple اکاؤنٹ سے منسلک بچوں کی پروفائل سمیت پروفائل بنا سکتے ہیں۔ ان پلیٹ فارموں پر Apple TV ایپ پر ان پروفائل کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ Apple TV ایپ پر ذاتی نوعیت کے تجربات فراہم کرتے ہیں۔ وہ Apple اکاؤنٹ جس سے پروفائل منسلک ہیں، ناظم پروفائل ہے۔ اپنے Apple اکاؤنٹ سے منسلک پروفائل بنانے کے لیے آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔ آپ پروفائل کے لیے ایک نام اور تصویر منتخب کریں گے اور یہ متعین کریں گے کہ آیا پروفائل کسی بچے کے لیے ہے۔ پروفائل سیٹ اپ کے دوران اور سیٹنگ میں کسی بھی وقت آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کے ذریعے کسی پروفائل کی خریدنے اور کرایہ پر لینے کی صلاحیت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ آپ Apple TV ایپ کے لیے بھی مواد کی پابندیاں سیٹ کر سکتے ہیں۔ tvOS پر، سیٹنگ > ایپ > TV > مواد کی پابندیاں پر جائیں، پروفائل منتخب کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔
مواد کے لیے آپ کی منتخب کردہ درجہ بندی کے مطابق، پروفائل Apple سے خریدے یا کرائے پر لیے گئے مواد اور آپ کی Apple TV سبسکرپشن اور Apple TV چینل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے اور انہیں دیکھ سکتی ہے۔ پروفائل آپ کے کنکٹ کیے گئے فریق ثالث ویڈیو ایپ تک بھی رسائی حاصل کر سکتی ہے، لیکن مواد کی پابندیاں صرف Apple TV ایپ پر لاگو ہوتی ہیں۔
پروفائل کے بارے میں Apple کے ذریعے جمع اور اسٹور کی جانے والی معلومات ناظم پروفائل کے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اس میں کسی پروفائل کے ذریعے کب کیا دیکھا گیا ہے، کس ڈیوائس پر دیکھا گیا، اور مواد کے حوالے سے پروفائل کی پیش رفت جیسی پلے بیک کی تفصیلی سرگرمی شامل ہے۔ Apple TV ایپ کے ذریعے معلومات جمع کرنے اور استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.apple.com/legal/privacy/data/en/apple-tv-app پر جائیں۔
بچوں کی پروفائل کے لیے، ہم پروفائل کے صارف کو Apple TV ایپ پر عمر کے مطابق تجربہ فراہم کرنے کے لیے بچوں کی پروفائل سے منسلک ایک مستقل آئیڈنٹیفائر حاصل کریں گے۔ ہم پروفائل کے صارف کو Apple TV ایپ فراہم کرنے، پروفائل فیچر اور Apple TV ایپ کو بہتر بنانے اور دھوکہ دہی اور سکیورٹی کے مقاصد کے لیے آئیڈنٹیفائر اور بچے کی پروفائل کی سرگرمی کا ڈیٹا (جیسے تلاش اور دیکھنے کی سرگزشت) کا استعمال کریں گے۔ Apple کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے کہ آئیڈنٹیفائر اور متعلقہ معلومات کو غیر متعلقہ مقاصد کے لیے استعمال یا ظاہر نہ کیا جائے۔
ناظم پروفائل کی منظوری کے ذریعے سیٹنگ میں پروفائل کو Apple اکاؤنٹ میں اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ tvOS پر، سیٹنگ > پروفائل اور اکاؤنٹ پر جائیں، پروفائل منتخب کریں، ”Apple اکاؤنٹ میں اپ گریڈ کریں” منتخب کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ جب کسی پروفائل کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے تو اس پروفائل کے ذریعے دیکھی گئی چیزوں کی معلومات اور دیکھے گئے مواد کی سرگزشت سے وابستہ تفصیلات نئے Apple اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں گی اور اب یہ ناظم پروفائل سے وابستہ نہیں رہیں گی۔ تاہم، جب کسی پروفائل کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے تو خریداریاں، سبسکرپشن اور کرایے پر لی گئی چیزیں ناظم پروفائل سے منسلک رہتی ہیں اور پروفائل کے نئے Apple اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کی جائیں گی یا اس سے وابستہ نہیں کی جائیں گی۔ سیٹنگ میں ناظم پروفائل کے ذریعے کسی بھی وقت پروفائل حذف بھی کی جا سکتی ہے۔ tvOS پر سیٹنگ > پروفائل اور اکاؤنٹ پر جائیں، پروفائل منتخب کریں اور ”پروفائل حذف کریں“ منتخب کریں۔ ایک بار حذف کرنے کے بعد، پروفائل اور اس سے منسلک دیکھے گئے مواد کی سرگزشت ناظم پروفائل کے Apple اکاؤنٹ کے لیے دستیاب نہیں رہے گی۔
iMessage، FaceTime اور iCloud
جب آپ اپنے iPhone پر اپنے Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کرتے ہیں، تو آپ iMessage، FaceTime iCloud اور Apple کی دیگر خدمات میں آٹومیٹک طریقے سے سائن اِن ہو جائیں گے۔ آپ کے ڈیوائس کے فون نمبر کی بھی تصدیق کی جائے گی اور آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ آپ جن لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں یا ان کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرتے ہیں ان کو آپ کے Apple اکاؤنٹ یا فون نمبر دکھائی دیں گے، اور لوگ آپ کے اکاؤنٹ پر موجود آپ کے Apple اکاؤنٹ اور ای میل ایڈریس یا فون نمبر کا استعمال کر کے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ سیٹنگ > [آپ کا نام] > ذاتی معلومات میں جا کر یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ لوگ آپ سے کیسے رابطہ کریں۔ آپ سیٹنگ > پیغام پر جا کر اور ”iMessage اور FaceTime اور رازداری کا تعارف” پر ٹیپ کر کے iMessage اور FaceTime کے بارے میں بھی مزید جان سکتے ہیں۔
iTunes، App Store اور موسیقی
جب آپ اپنے iPhone پر اپنے Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کرتے ہیں، تو آپ iTunes Store، App Store اور Apple Music میں آٹومیٹک طریقے سے سائن اِن ہو جائیں گے، تاکہ آپ خریداری کر سکیں یا Apple Music کا استعمال فوراً اور بآسانی شروع کر سکیں۔ آپ کے ذریعے کی جانے والی سبھی خریداریاں ہمارے سسٹم میں ریکارڈ ہو جائیں گی تاکہ آپ انہیں کسی بھی وقت دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔ اگر آپ Apple Music کا استعمال کرتے ہیں، تو ذاتی نوعیت کی تجاویز فراہم کرنے میں استعمال کرنے کے لیے آپ کی سننے کی سرگزشت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ آپ Apple Music سیٹنگ سے اپنے سننے کی سرگزشت شیئر نہ کرنا منتخب کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کے علاقے میں iTunes Match دستیاب ہے اور آپ iTunes Match کا استعمال کرتے ہیں، تو iCloud آپ کی iTunes لائبریری میں میڈیا کے بارے میں معلومات جمع کرے گا اور یا تو iTunes Store میں فی الحال دستیاب گانوں سے میڈیا کا موازنہ کرے گا یا پھر ان گانوں کو اپلوڈ کرے گا جن کا موازنہ نہیں ہوا، اس کے بعد ہی ان گانوں کی رسائی آپ کے اہل ڈیوائس کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
آٹومیٹک سائن اِن
آپ کی اجازت سے، کسی بھی iPhone، iPad یا Apple TV پر جہاں آپ اپنے Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن ہیں، Apple آپ کو کچھ مخصوص شریک فریق ثالث ایپ میں آٹومیٹک طریقے سے سائن اِن کر سکتا ہے۔ آپ کے سبھی ڈیوائسوں پر سائن اِن فعال کرنے کے لیے آپ کے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ شریک ایپ کے ذریعے فراہم کردہ سائن اِن ٹوکن کو Apple اسٹور کرتا ہے۔ آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں ہر ایک شریک ایپ کے لیے اس آٹومیٹک سائن اِن کی اہلیت کا نظم کر سکتے ہیں۔ اپنے iOS یا iPadOS ڈیوائس پر، سیٹنگ > [آپ کا نام] > میڈیا اور خریداریاں > کنکٹڈ اکاؤنٹ پر جائیں۔
پارٹنر کے ذریعے Apple سبسکرپشن
اگر آپ کا موبائل نیٹ ورک فراہم کنندہ یا Apple کا کوئی دوسرا پارٹنر Apple کی خدمات (جیسے Apple One، Apple Music یا Apple TV) کے لیے سبسکرپشن اور مفت ٹرائل کی پیشکش کرتا ہے تو Apple کے ذریعے مفت ٹرائل یا سبسکرپشن کی شناخت کرنے، سائن اِن کے وقت آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے اور آپ کے Apple سبسکرپشن یا مفت ٹرائل کو آپ کے Apple اکاؤنٹ سے کنکٹ کرنے کے لیے پارٹنر کے ذریعے شیئر کردہ آپ کے فون نمبر یا منفرد اکاؤنٹ آئیڈنٹیفائر، اور کچھ معاملوں میں Apple ڈیوائس کے سیریل نمبر کا استعمال کیا جائے گا۔ ہم موبائل نیٹ ورک فراہم کنندہ یا پارٹنر کو یہ جانکاری دینے کے لیے فون نمبر اور منفرد اکاؤنٹ آئیڈنٹیفائر کا استعمال کریں گے کہ آپ نے اپنا مفت ٹرائل اور سبسکرپشن فعال کر لیا ہے۔
ادائیگی کے طریقے، گفٹ کارڈ اور Apple اکاؤنٹ کے بیلنس میں فنڈ شامل کرنا
App Store iTunes اور موسیقی وغیرہ سے خریداری کرنے کے لیے آپ کو اپنے Apple اکاؤنٹ میں ادائیگی کا درست طریقہ شامل کرنا ہوگا۔ iOS میں ادائیگی کا طریقہ شامل کرنے کے لیے، سیٹنگ > [آپ کا نام] > ادائیگی اور ترسیل میں جائیں، “ادائیگی کا طریقہ شامل کریں” پر ٹیپ کریں، اور ادائیگی کی متعلقہ تفصیلات شامل کریں۔ آپ مینوئل طریقے سے معلومات درج کر کے یا اپنے ادائیگی کارڈ کی پکچر لے کر ادائیگی کی تفصیلات شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ادائیگی کارڈ کی پکچر لے کر ادائیگی کی تفصیلات شامل کرنا منتخب کرتے ہیں، تو آپ کا ڈیوائس مطلوبہ فیلڈ کو پُر کرنے کے لیے امیج سے متعلقہ معلومات نکالتا ہے؛ یہ امیج Apple کے ذریعے دیکھی یا اسٹور نہیں کی جاتی ہے۔ جب آپ ادائیگی کا نیا کارڈ شامل کرتے ہیں تو Apple چیک کرتا ہے کہ ادائیگی کا کارڈ کسی دوسرے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ ہے یا نہیں۔ اگر یہ وابستہ ہے تو Apple اکاؤنٹ ہولڈر کو Apple کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ فائل پر پہلے سے موجود ادائیگی کارڈ کو نئے Apple اکاؤنٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس اطلاع میں آپ کی ذاتی معلومات اور Apple اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر نہیں کی جاتی ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے ملک یا خطے میں ہیں جہاں ہمارے ذریعے آپ کے بالغ ہونے کی تصدیق کی جانی ضروری ہے اور آپ نے کوئی ایسا ادائیگی کا طریقہ شامل کیا ہے یا پہلے شامل کیا تھا جو عمر کی تصدیق کے اس تقاضے کو پورا کرتا ہے تو ہم آپ کے Apple اکاؤنٹ کو بالغ اکاؤنٹ کے طور پر شناخت کرنے کے لیے ادائیگی کے اس طریقے کا استعمال کرتے ہیں۔
Apple آپ کے ذریعے فراہم کردہ ادائیگی کے طریقے کی تفصیلات بشمول اکاؤنٹ نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ کو آپ کی خریداری کو انجام دینے، قانون کی پابندی اور دھوکہ دہی روکنے کے لیے جمع، اسٹور اور ٹرانسفر کرتا ہے۔ قانونی طور پر ضروری ہونے کی صورت میں، Apple یا ادائیگی کے ہمارے پارٹنر (مثال کے طور پر، بینک یا ادائیگی کی پروسیسنگ میں شامل دیگر ادارے) آپ کے لین دین کو پروسیس کرنے اور قانونی تقاضوں کی تعمیل کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ذاتی آئیڈنٹیفائر جیسی اضافی ذاتی معلومات بھی جمع کر سکتے ہیں اور اسے اسٹور اور ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ آپ Apple کو بلنگ اور ترسیل کا پتہ بھی فراہم کر سکتے ہیں، جس کا استعمال مارکیٹنگ اور تجزیے کے مقاصد کے ساتھ ہی قانون کی پابندی اور دھوکہ دہی روکنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
جب آپ کسی ادائیگی کارڈ کا استعمال کرتے ہیں، تو Apple مستقبل کی کسی خریداری، مکرر لین دین یا آپ کے ذریعے منظور دیگر استعمال کے لیے آپ کا کارڈ نمبر اور بلنگ کی معلومات کو برقرار رکھ سکتا ہے اور آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ کر سکتا ہے۔ Apple یہ معلومات آپ کے مالی ادارے یا ادائیگی کے نیٹ ورک سے حاصل کر سکتا ہے اور دھوکہ دہی روکنے اور تصدیق کے لیے اس کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔
اگر آپ نے Apple Pay فعال کر رکھا ہے، تو Apple یہ بھی چیک کرے گا کہ Apple Pay ادائیگی کا کوئی طریقہ آپ کے Apple اکاؤنٹ کی فائل میں بطور ادائیگی کا طریقہ شامل کیے جانے کا اہل ہے یا نہیں اور ادائیگی کے وہ طریقے “والیٹ میں ملا” کے نیچے ڈسپلے کیے جائیں گے۔ جب آپ Apple اکاؤنٹ سے لین دین کرتے ہیں، تو Apple یہ چیک کر سکتا ہے کہ فائل پر موجود Apple اکاؤنٹ ادائیگی کا کوئی طریقہ Apple Pay کے لیے اہل ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہے، تو ادائیگی کی آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے، Apple ادائیگی کے اس طریقے کو Apple Pay کے لیے فعال کر سکتا ہے۔ آپ سیٹنگ > [آپ کا نام] ادائیگی اور ترسیل میں جا کر، اپنے ادائیگی کے طریقوں میں کسی بھی وقت ترمیم کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے Apple اکاؤنٹ سے منسلک ادائیگی کے طریقے کا استعمال کر کے Apple Gift Card کارڈ خرید سکتے ہیں، اور Apple کو وصول کنندہ کا ای میل ایڈریس، آپ کا نام اور گفٹ کارڈ کی رقم فراہم کر کے اس گفٹ کارڈ کو ان کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ایک پیغام بھی درج کر سکتے ہیں۔ Apple وصول کنندہ کی معلومات کا استعمال گفٹ کارڈ کی فروخت اور ریڈیمپشن، قانون کی پابندی اور دھوکہ دہی روکنے کے مقاصد کے لیے کرے گا۔
آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کے بیلنس میں گفٹ کارڈ کی رقم کا اطلاق کر کے بھی Apple Gift Card کارڈ ریڈیم کر سکتے ہیں۔ جب آپ Apple Gift Card کارڈ ریڈیم کرتے ہیں، تو گفٹ کارڈ سے متعلق معلومات آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک کر دی جائے گی اور Apple ان معلومات کا استعمال قانون کی پابندی اور دھوکہ دہی روکنے کے لیے کر سکتا ہے۔ آپ کے گفٹ کارڈ ریڈیمپشن سے متعلق کچھ معلومات، جیسے گفٹ کارڈ کا وہ نمبر جسے آپ نے ریڈیم کیا ہے، اس کا استعمال ریڈیمپشن کے آپ کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے اور Apple کی جانب سے آپ کو مواصلات بھیجنے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ iTunes Store میں جا کر، نیچے کی طرف اسکرول کریں، Apple اکاؤنٹ > “Apple اکاؤنٹ دیکھیں” پر ٹیپ کرتے ہوئے اور ذاتی نوعیت کی تجویز کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کر کے گفٹ کارڈ کی معلومات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے استعمال کیا جانا غیر منتخب کر سکتے ہیں۔
فائل پر موجود ادائیگی کے طریقے کا استعمال کر کے آپ اپنے Apple اکاؤنٹ بیلنس میں براہ راست فنڈ شامل کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے Apple اکاؤنٹ بیلنس میں فنڈ شامل کرتے ہیں، تو آپ کے پاس مکرر فنڈ میں اضافے کے لیے آٹومیٹک رقم یا وقت کا وقفہ سیٹ کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ جب آپ فنڈ کے آٹومیٹک اضافے سیٹ اپ کرتے ہیں، تو آپ کو آپ کے بیلنس یا مکرر فنڈ میں اضافے (جیسے آپ کے اندراج کرنے کے بعد تصدیقی نوٹِس، رسیدیں اور ریمائنڈر) سے متعلق مواصلاتApple کے ذریعے آپ کے ڈیوائس پر یا ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔ آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جا کر، فنڈ کے آٹومیٹک اضافے کو کسی بھی وقت اپڈیٹ کر سکتے ہیں یا روک سکتے ہیں۔
آپ کے ذریعے گفٹ کارڈ ریڈیم کرنے یا اپنے Apple اکاؤنٹ بیلنس میں فنڈ شامل کرنے کے بعد، آپ کا اپڈیٹ شدہ Apple اکاؤنٹ بیلنس والیٹ میں دکھائی دے گا تاکہ آپ Apple Store میں خریداری کرنے کے لیے اپنے Apple اکاؤنٹ بیلنس کا استعمال بآسانی کر سکیں۔
ادائیگی کے طریقوں، گفٹ کارڈ اور اپنے Apple اکاؤنٹ میں فنڈ شامل کرنے سے متعلق آپ کے تجربے میں بہتری لانے کے لیے، Apple آپ کے Apple اکاؤنٹ ادائیگی کی سیٹنگ کے ساتھ کلک اور ٹیپ کرنے سمیت آپ کے تعاملات کے بارے میں کچھ خاص ڈیٹا جمع کرتا ہے۔
سبسکرپشن مینجمنٹ
آپ اپنی Apple اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں Apple کے اِن ایپ خریداری سسٹم کے ذریعے خریدی گئیں Apple کی خدمات اور فریق ثالث کی خدمات کے اپنے سبسکرپشن کو دیکھ سکتے ہیں اور اس کا نظم کر سکتے ہیں۔ اپنے iOS ڈیوائس پر، سیٹنگ > [آپ کا نام] > سبسکرپشن پر جائیں۔ کسی فعال اور حالیہ فعال سبسکرپشن کی تفصیلات دیکھنے، اس کا نظم کرنے اور اسے منسوخ کرنے کے لیے، سبسکرپشن پر ٹیپ کریں۔ اگر آپ iCloud فیملی میں ہیں، تو آپ اپنی فیملی کے ساتھ سبسکرپشن شیئر کرنے کے ساتھ ہی رسید کی تجدید کی ترجیحات کا بھی نظم کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کے ذریعے اپنا سبسکرپشن دیکھتے یا اس کا نظم کرتے ہیں تو سبسکرپشن خریدتے وقت ڈیولپر کو فراہم کردہ رسید سے متعلق معلومات کا Apple کے ذریعے استعمال ڈیولپر سے ایسی میسیجنگ یا آفر کی درخواست کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے جسے وہ چاہتے ہیں کہ Apple آپ کو ڈسپلے کرے۔ ڈیولپر کی طرف سے ہم جو پیغامات ڈسپلے کرتے ہیں اس کے مواد کو Apple اسٹور نہیں کرتا ہے یا بصورت دیگر ہمارے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتا ہے لیکن پیغامات کی درخواست ڈیولپر کو یہ اشارہ دے سکتی ہے کہ آپ اپنے سبسکرپشن کا نظم کر رہے ہیں اور Apple اس بارے میں معلومات جمع کر سکتا ہے کہ کس قسم کا پیغام ڈسپلے کیا گیا تھا۔ سبسکرپشن مینجمنٹ کے آپ کے تجربے میں بہتری لانے کے لیے، Apple آپ کے Apple اکاؤنٹ سبسکرپشن کی سیٹنگ میں آپ کے تعاملات بشمول آپ کیا دیکھتے ہیں، کس پر کلک یا ٹیپ کرتے ہیں، کے بارے میں ڈیٹا جمع کرتا ہے۔
اسکول اور کاروباری تنظیمیں
اگر آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک ای میل ایڈریس Apple School Manager یا Apple Business Manager تنظیم کے ذریعے کنٹرول کردہ ڈومین کا استعمال کرتا ہے، تو Apple اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ اس ڈومین کو وہی تنظیم کنٹرول کرتی ہے، اس تنظیم کے ساتھ آپ کا ای میل ایڈریس شیئر کر سکتا ہے۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کو دفتر یا اسکول کے اکاؤنٹ پر ٹرانسفر کرنے کی اجازت دے کر یا آپ کے ای میل ایڈریس کو ری کلیم کر کے تنظیم آپ کا ای میل ایڈریس آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک کیا جانا روک سکتی ہے۔ اگر آپ اپنا اکاؤنٹ ٹرانسفر کرنا منتخب کرتے ہیں، تو Apple اہلیت کا تعین کرنے کے لیے آپ کے سبسکرپشن اور خریداری، ادائیگی کے طریقے اور باقی بیلنس اور آپ کا اکاؤنٹ کسی فیملی شیئرنگ گروپ کا حصہ ہے یا نہیں، جیسی اکاؤنٹ کی مختلف خصوصیات چیک کر سکتا ہے۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ اہل ہے، تو آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کو تنظیم کے زیر انتظام دفتر یا اسکول اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنا منتخب کر سکتے ہیں، اس سے تنظیم کو اکاؤنٹ سے منسلک سبھی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ اگر آپ کا اکاؤنٹ اہل نہیں ہے، یا آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اپنے Apple اکاؤنٹ سے منسلک ای میل ایڈریس کو اپڈیٹ کرنا ہوگا۔ اپنا اکاؤنٹ ٹرانسفر کرنے کے لیے، بشمول اکاؤنٹ کی خصوصیات کی مکمل فہرست کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اور اپنا ای میل ایڈریس اپڈیٹ کرنے کے لیے، support.apple.com/102159 دیکھیں۔
استعمال کا ڈیٹا
سروس فراہم کرنے اور اس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے ہم iCloud کے آپ کے استعمال کا ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔ اگر گاہک کو کوئی مسئلہ پیش آتا ہے، تو اس کے حل کے لیے ان میں سے کچھ ڈیٹا آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ہم آپ کے IP ایڈریس کا استعمال اس شہر اور ملک کا تعین کرنے کے لیے کر سکتے ہیں جہاں سے آپ اس خدمت کی رسائی حاصل کر رہے ہیں، لیکن ہم اسے برقرار نہیں رکھتے ہیں۔
اکاؤنٹ سکیورٹی
آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے Apple کے ذریعے بہترین سکیورٹی ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ Apple اکاؤنٹ، Apple سکیورٹی فیچر اور Apple اکاؤنٹ ریکوری کے عمل کی سکیورٹی اور اعتبار کو بہتر اور یقینی بنانے کے لیے Apple کے ذریعے کچھ محدود معلومات جمع کی جاتی ہیں جو آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک ہو سکتی ہیں، جن میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
- وہ ایونٹ جو Apple اکاؤنٹ میں سائن اِن کرتے وقت، آپ کے پاس پہلے سے موجود کسی ڈیوائس کے قریب ہونے پر اس کا استعمال کر کے نیا ڈیوائس سیٹ اپ کرنے پر، ڈیوائس کو ہٹانے، اپنے Apple اکاؤنٹ کی سیٹنگ کو اپڈیٹ کرنے اور اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے یا اسے بازیاب کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ میں تصدیق کرتے وقت آپ کے تجربات اور کامیاب ہونے یا مسائل پیش آنے کی تعداد کو کیپچر کرتے ہیں۔
- وہ ایونٹ جو آپ کے ذریعے ریکوری رابطوں اور ریکوری کِی یا Apple اکاؤنٹ سے وابستہ اسی طرح کی سکیورٹی اور ریکوری کی تفصیلات کی تخلیق اور استعمال کی کارکردگی اور اعتبار کو کیپچر کرتے ہیں۔ Apple کو آپ کے ریکوری رابطوں یا یکوری کِی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ان تک اس کی رسائی ہوتی ہے
- وہ ایونٹ جو آپ کے ڈیٹا تک رسائی کو بازیاب کرنے کے لیے آپ کے ڈیوائس پاس کوڈ یا پاس ورڈ کے استعمال کی کارکردگی اور اعتبار کو کیپچر کرتے ہیں۔ Apple کو آپ کے ڈیوائس کے پاس کوڈ یا پاس ورڈ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی ان تک اس کی رسائی ہوتی ہے
- اکاؤنٹ اور ڈیٹا ریکوری میں ناکامی کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے آپ کے اکاؤنٹ سے ڈیوائس ہٹانے کے عمل یا آپ کے تمام iCloud ڈیٹا کو ری سیٹ اور حذف کرنے سے متعلق ایونٹ
ذاتی ڈیٹا پروسیس کرنے کے لیے قابل اطلاق قانونی بنیاد
ہم آپ کے Apple اکاؤنٹ اور اوپر بیان کردہ منسلک معلومات کو عام طور پر Apple کے ساتھ آپ کے معاہدے کی تکمیل کے لیے پروسیس کرتے ہیں جیسا کہ خدمت فراہم کرنے اور ہمارے قانونی تقاضوں کی تعمیل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ جہاں رضامندی مناسب قانونی بنیاد ہوتی ہے، ہم اسے قابل اطلاق مقامی قانون کے مطابق حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قابل اطلاق قانون کی ہدایات کے مطابق، ہم اپنے یا فریق ثالث کے جائز مفادات کے لیے حسب ضرورت ذاتی ڈیٹا کے مندرجہ ذیل زمروں کو پروسیس کرتے ہیں جن میں اس بارے میں معلومات شامل ہوتی ہے:
- آپ کے ذریعے سائن اِن کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی معلومات کے ساتھ ساتھ سبھی رابطے، ادائیگیاں، اور معتبر فون نمبر یا سکیورٹی کے سوالات جیسی سکیورٹی کی تفصیلات سمیت آپ کا Apple اکاؤنٹ، آپ جس کا استعمال Apple کی خدمات کے لیے کرتے ہیں
- آپ جو ایپ انسٹال کرتے ہیں، بشمول آپ ان کو کہاں سے انسٹال کرتے ہیں (مثال کے طور پر، ویب سائٹ سے یا ایپ کے مارکیٹ پلیس سے)
- آپ کا ڈیوائس کس ملک یا علاقے میں موجود ہے اس کی بنیاد پر تعین کرنا کہ آپ کا ڈیوائس قانونی طور سے مطلوبہ مخصوص خدمات اور فیچر کے لیے اہل ہے یا نہیں
- آپ کے ڈیوائس، بشمول آپ کے ڈیوائس کا نام، سیریل نمبر اور دیگر ہارڈویئر آئیڈنٹیفائر
- Apple کی مختلف خدمات جیسے iCloud، iTunes Store، App Store،Apple Music اور Apple One کا آپ کے ذریعے استعمال اور سبسکرپشن
- ادائیگی کی تفصیلات، جس میں اکاؤنٹ نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ، بلنگ اور ترسیل کے پتے، اور گفٹ کارڈ ریڈیمپشن کی معلومات شامل ہیں
یہ جائز مفادات شامل ہیں:
- آپ کو اور دیگر لوگوں کو بہتر سروس اور اعانت فراہم کرنا، اور اکاؤنٹنگ، رپورٹنگ اور تجزیاتی مقاصد کے لیے
- قانونی طور پر مطلوبہ فیچر اور خدمات کی دستیابی کا تعین کرنا اور ان کو فعال کرنا
- آپ کی دلچسپی کے آفر کو ای میل اور Push اطلاعات کے ذریعے بھیجنے کے لیے آپ کے ڈیٹا کا استعمال کرنا
- آفر کے لیے اہلیت چیک کرنا
- دھوکہ دہی اور دیگر مضر سرگرمی کو روکنا
ریٹینشن
جب آپ سبسکرپشن جیسی کوئی خریداری کرتے ہیں، تو ہم آپ کی خریداری اور ڈاؤنلوڈ سے منسلکہ ذاتی ڈیٹا کو مختلف علاقے میں مالی رپورٹ سے متعلق لاگو قوانین کے ذریعے صراحت کردہ مدت تک ہی برقرار رکھتے ہیں۔ زیادہ تر گاہکوں کے لیے کم از کم 10 سال کی ریٹینشن مدت ضروری ہوتی ہے، لیکن چین جیسے علاقوں میں یہ مدت 30 سال ہو سکتی ہے۔ ہم iCloud کی متعلقہ خدمات کے ساتھ آپ کے تعاملات کا ریکارڈ بھی رکھ سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ ریکارڈ 30 دنوں کے لیے ہی اسٹور کیے جاتے ہیں لیکن انہیں ایگری گیٹ کردہ شکل میں تین سال تک اسٹور کیا جا سکتا ہے، جب تک ہم قانوناً یا قانونی پروسیس کے لیے اسے طویل مدت کے لیے اسٹور کرنے کے پابند نہ ہوں۔
اگر آپ اپنا Apple اکاؤنٹ حذف کر دیتے ہیں، تو ہم حذف کردہ اکاؤنٹ کا ریکارڈ قانونی تقاضوں کی تعمیل کے لیے، بشمول جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، اور اکاؤنٹ کی سکیورٹی کے لیے ضروری مدت تک برقرار رکھتے ہیں۔ اگر آپ بعد میں نیا اکاؤنٹ بنانے کا ارادہ کرتے ہیں، تو آپ کو ایسے ای میل ایڈریس کا استعمال کرنا ہوگا جو اس اکاؤنٹ سے منسلک نہ ہو جس اکاؤنٹ کو حذف کرنے کی درخواست ہم سے کر چکے ہیں۔ اگر آپ نے اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کا استعمال کیا تھا، تو ان ہی وجوہات کی بنا پر آپ دوسرا اکاؤنٹ بنانے کے لیے اس کا استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اکاؤنٹ بنانے کے لیے بنیادی ای میل ایڈریس یا فون نمبر کا استعمال کیا تھا، تو آپ اسے ہٹا نہیں سکیں گے۔ کسی عدالتی تصفیہ یا اس کے مساوی کسی دیگر احکام کے پروسیس کی تعمیل کے لیے بھی ہمیں معلومات کو برقرار رکھنا پڑ سکتا ہے۔
جب ہم کوئی اکاؤنٹ حذف کرتے ہیں، تو ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک مکمل ذاتی ڈیٹا حذف کر دیں۔ اگر ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا حذف کرتے ہیں، تو ہم آپ سے متعلق کچھ ذاتی ڈیٹا کو مستقل طور پر ناقابل بازیاب بنانے کے ساتھ ہی کچھ ذاتی ڈیٹا کو ناقابل شناخت بھی بنا دیں گے۔
Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت Apple کی رازداری کی پالیسی کے مطابق استعمال میں لایا جائے گا جسے www.apple.com/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے۔
2026-05-11