‏Apple اشتہار اور رازداری

‏Apple کے ذریعے فراہم کردہ اشتہارات سے لوگوں کو صارف کی رازداری کا احترام کرتے ہوئے ایپ، مصنوعات اور خدمات دریافت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ‏Apple کے اشتہاری پلیٹ فارم کو آپ کی معلومات کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ ہم آپ کی معلومات کا کیسے استعمال کریں۔ ہمارے اشتہاری پلیٹ فارم کسی فریقین ثالث کے ساتھ ذاتی ڈیٹا شیئر نہیں کرتے ہیں۔


‏Apple کے اشتہاری پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیلیور کردہ اشتہارات App Store، ‏Apple نقشہ، Apple News، اسٹاک اور Apple TV ایپ پر دکھائی دے سکتے ہیں۔ ‏Apple کا اشتہارات کا پلیٹ فارم آپ کو ٹریک نہیں کرتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ ہدف شدہ اشتہارات یا اشتہارات کی پیمائش کے مقصد کے لیے ہمارے ایپ سے جمع کردہ صارف یا ڈیوائس کے ڈیٹا کو فریق ثالث سے جمع کردہ صارف یا ڈیوائس کے ڈیٹا سے لنک نہیں کرتا ہے اور ڈیٹا بروکر کے ساتھ صارف یا ڈیوائس کا ڈیٹا شیئر نہیں کرتا ہے۔

متعلقہ معلومات

سیشن کے دوران متعلقہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اشتہار منتخب کیے جا سکتے ہیں، جیسے:

  • ڈیوائس کی معلومات: آپ کے کی بورڈ اور ڈیوائس کی زبان کی سیٹنگ، ڈیوائس کی قسم، OS کا ورژن، دن کا وقت اور کنکشن کی قسم۔
  • ڈیوائس کی تخمینی لوکیشن: اگر لوکیشن کی خدمات چالو ہیں اور آپ نے App Store، ‏Apple نقشہ، Apple News یا Apple TV ایپ کو اپنی لوکیشن تک رسائی کی اجازت دے رکھی ہے، تو آپ کو جغرافیائی طور پر متعلقہ اشتہارات پیش کرنے کے لیے اس ایپ میں آپ کی تخمینی لوکیشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ‏Apple کا اشتہارات کا پلیٹ فارم آپ کی لوکیسن سے پروفائل نہیں بناتا ہے، اور آپ کے درست لوکیشن کو استعمال یا اسٹور نہیں کرتا ہے خواہ آپ نے کسی ایپ کو اپنے درست لوکیشن تک رسائی ہی کیوں نہ دے رکھی ہو۔ ان سیٹنگ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات میں جائیں۔
  • ‏⁨App Store⁩: آپ کی تلاش کے الفاظ اور جو صفحہ آپ دیکھ رہے ہیں اس سے متعلق معلومات۔
  • ⁨Apple News⁩ اور اسٹاک: آپ کے ذریعے پڑھی جا رہی اسٹوری کی قسم۔
  • ‏Apple نقشہ: آپ کی تلاش کے الفاظ اور تلاش کے دوران نقشے کا منظر۔

اشتہار کے آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، اور جہاں دستیاب ہو، آپ کا ڈیوائس یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ کون سا اشتہار ڈسپلے کیا جائے، اضافی سیاقی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے جیسے وہ ایپ جو فی الحال آپ کے ڈیوائس پر انسٹال ہیں اور جن چیزوں پر آپ اپنے موجودہ سیشن کے دوران ٹیپ کرتے ہیں یا انہیں دیکھتے ہیں۔ یہ تجزیہ براہ راست آپ کے ڈیوائس پر ہوتا ہے اور Apple Ads کو نہیں بھیجا جاتا ہے۔

ذاتی نوعیت کے اشتہارات اور سیگمنٹ

ہم ‏⁨App Store⁩، ⁨Apple News⁩ اور اسٹاک پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات ڈلیور کرنے کے لیے سیگمنٹ بناتے ہیں۔ ‏Apple نقشہ پر ذاتی نوعیت کے اشتہار کی سہولت نہیں ہے، جہاں آپ کو صرف اوپر دی گئی معلومات کی بنیاد پر سیاق کے مطابق اشتہار نظر آئیں گے۔ سیگمنٹ ان لوگوں کا گروپ ہوتا ہے جو یکساں خصوصیات شیئر کرتے ہیں۔ آپ سے متعلق معلومات کا استعمال یہ طے کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ آپ کو کون سا سیگمنٹ تفویض کیا جائے، اور اس طرح کون سے اشتہارات آپ کو موصول ہوں گے۔ آپ کی رازداری کے تحفظ کے لیے، ذاتی نوعیت کے اشتہارات تب ہی ڈلیور کیے جاتے ہیں جب 5,000 سے زیادہ لوگ مشتہر کے ذریعے منتخب کردہ ہدف کے معیار کو پورا کرتے ہیں۔

ہم آپ کو سیگمنٹ تفویض کرنے کے لیے مندرجہ ذیل جیسی معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں:

  • اکاؤنٹ کی معلومات: آپ کے ‏Apple اکاؤنٹ میں رجسٹر آپ کا نام، پتہ، عمر، صنف اور ڈیوائس۔ آپ کے ‏Apple اکاؤنٹ رجسٹریشن کے صفحہ میں آپ کا پہلا نام یا ‏Apple اکاؤنٹ میں آپ کو مخاطب کرنے جیسی معلومات کا استعمال آپ کا صنف اخذ کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ آپ ‏Apple اکاؤنٹ کی ویب سائٹ ‏account.apple.com پر جا کر اپنے اکاؤنٹ کی معلومات اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔
  • ڈاؤنلوڈ، خریداری اور سبسکرپشن: آپ کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کردہ موسیقی، مووی، کتب، ٹی وی شو اور ایپ کے ساتھ ہی کوئی اِن ایپ خریداری اور سبسکرپشن۔ ہم ‏⁨App Store⁩ سے کسی مخصوص ایپ کے ڈاؤنلوڈ یا کسی مخصوص ایپ میں خریداری (بشمول سبسکرپشن) کی بنیاد پر ہدف کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، جب تک کہ اس ایپ کے ڈیولپر کے ذریعے ہدف کا تعین نہ کیا گیا ہو۔
  • ‏Apple News اور اسٹاکس: آپ کے ذریعے پڑھی جانے والی اسٹوری کے موضوعات اور زمرے اور وہ پبلیکیشن جن کو آپ فالو کرتے ہیں، سبسکرائب کرتے ہیں، یا جن کی اطلاعات موصول کرنا چالو کرتے ہیں۔
  • اشتہار: ‏Apple کے اشتہارات کے پلیٹ فارم کے ذریعے ڈلیور کردہ اشتہارات کے ساتھ آپ کے تعاملات۔

آپ کے قابل مختلف اشتہارات میں سے ڈسپلے کرنے کے لیے اشتہار منتخب کرتے وقت ہم ⁨App Store⁩ کی آپ کی تلاش اور براؤزنگ کی سرگرمی کے ساتھ ہی مذکورہ بالا کچھ معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ اس کا تعین کیا جا سکے کہ کون سا اشتہار آپ کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ ‏⁨App Store⁩ کی براؤزنگ سرگرمی میں وہ مواد اور ایپ شامل ہوتے ہیں جنہیں آپ ⁨App Store⁩ کو براؤز کرتے وقت ٹیپ کر کے دیکھتے ہیں۔ یہ معلومات متعدد صارفین سے جمع کی جاتی ہیں تاکہ اس سے آپ کی شناخت ظاہر نہ ہو۔

اشتہار کی پالیسی اور کارکردگی

‏Apple کا اشتہاری پلیٹ فارم اس بات کو محدود کرنے کے لیے پالیسیاں نافذ کرتا ہے کہ آپ ایک ہی اشتہار کو کتنی بار دیکھتے ہیں۔ عمر کی پالیسی، اشتہاری مواد کی مناسبت اور دستیابی کی پابندیوں کو نافذ کرنے اور مقامی قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے ہم ڈیوائس پر موجود منطق کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

ہم آپ کے Apple اکاؤنٹ سے غیر منسلک بلا ترتیب آئیڈنٹیفائر کے ذریعے ان اشتہارات سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں جن پر آپ ٹیپ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔ ‏Apple نقشہ پر یہ معلومات سیشن آئیڈنٹیفائر سے منسلک ہوتی ہے جو ہر گھنٹے متعدد بار تبدیل ہوتا ہے اور آپ کے Apple Account سے منسلک نہیں ہوتا ہے۔ زیادہ وقت تک فعال رہنے والے آئیڈنٹیفائر کو استعمال کے یکجا کردہ میٹرکس اور خدمات کی وحدت قائم رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زیادہ وقت تک فعال رہنے والے ان آئیڈنٹیفائر کو آپ کے ‏Apple اکاؤنٹ اور دیگر ایسی معلومات جن سے آپ کی شناخت ظاہر ہو سکتی ہے کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاتا ہے۔

‏Apple فریقین ثالث کے ساتھ کوئی بھی ذاتی ڈیٹا شیئر نہیں کرتا ہے۔ ہماری مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے، ‏Apple کو گاہکوں تک پہنچانے میں مدد کرنے، اور ‏Apple کی طرف سے اشتہارات فروخت کرنے کے لیے ‏Apple کے ساتھ کام کرنے والے مشتہرین اور اسٹریٹجک پارٹنر کے ساتھ ہم کچھ غیر ذاتی ڈیٹا فراہم کراتے ہیں۔ ‏⁨Apple Pay⁩ لین دین یا صحت ایپ کا کوئی بھی ڈیٹا ‏Apple کے اشتہارات کے پلیٹ فارم کے لیے قابل رسائی نہیں ہے، اور نہ ہی اشتہارات کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ‏Apple آپ کے جنسی رجحان، مذہبی عقائد یا سیاسی وابستگی کے بارے میں جانکاری نہ تو خود رکھتا ہے اور نہ ہی مشتہرین کو فراہم کراتا ہے۔

اشتہارات کی ترجیحات

اس اشتہار کا تعارف
‏App Store، ‏Apple نقشہ، Apple News یا اسٹاک ایپ پر کچھ مخصوص اشتہار آپ کو کیوں دکھائے جاتے ہیں یہ سمجھنے کے لیے “اشتہار” پر موجود اشتہار بٹن ٹیپ کریں۔ یہ سیگمنٹ اور دیگر ڈیٹا پیش کرے گا، جیسے آبادیاتی معلومات جن کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ آپ کو کون سا اشتہار موصول ہو۔

کچھ اشتہارات میں اشتہار بٹن پر “کی پیشکش” یا اس قسم کی زبان کا استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ عندیہ دیا جا سکے کہ تمام فیڈ یا صفحہ اشتہار کنندہ کے ذریعے اسپانسر کردہ ہیں، لیکن کسی بھی حصے کو ان پلیسمنٹ کو ہدف بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔

اشتہاراتی ہدف سے متعلق معلومات
آپ سے متعلق وہ معلومات کو دیکھنے کے لیے جن کا استعمال ‏Apple کے اشتہارات کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہدف شدہ اشتہارات ڈلیور کرنے کے مقصد سے کیا جا سکتا ہے، بشمول وہ سیگمنٹ جن میں آپ ہیں۔

اپنے ‏iOS، ‏iPadOS یا ‏visionOS ڈیوائس پر ان معلومات کو دیکھنے کے لیے، سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > ‏Apple کے اشتہارات میں جائیں اور “اشتہارات کی ہدف بندی کی معلومات دیکھیں” پر ٹیپ کریں۔ ‏Mac پر، سسٹم سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > ‏Apple کے اشتہارات میں جائیں، پھر“اشتہارات کی ہدف بندی کی معلومات دیکھیں” پر کلک کریں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ سے متعلق معلومات درست نہیں ہیں، تو آپ اپنے ‏Apple اکاؤنٹ کی معلومات کو اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔

لوکیشن پر مبنی اشتہارات
اگر آپ App Store، ‏Apple نقشہ، Apple News یا Apple TV ایپ کو اپنی لوکیشن تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں، تو Apple کا اشتہاری پلیٹ فارم آپ کو جغرافیائی طور پر ہدف شدہ اشتہارات فراہم کرنے کے لیے آپ کے ڈیوائس کی موجودہ تخمینی لوکیشن کا استعمال کر سکتا ہے۔

آپ اشتہارات سمیت لوکیشن پر مبنی ایپ فنکشنیلٹی کو غیر منتخب کر سکتے ہیں۔ اپنے iOS، ‏iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر، سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات پر جائیں، پھر یا تو لوکیشن کی خدمات بند کریں، یا جہاں قابل اطلاق ہو App Store، ‏Apple نقشہ، ‏Apple News یا Apple TV ایپ کی اجازت کو “کبھی نہیں” پر سیٹ کریں۔ ‏Mac پر، سسٹم سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات پر جائیں، اور لوکیشن کی خدمات کو بند کریں یا News یا ٹی وی کے لیے لوکیشن کی اجازت بند کریں۔ ‏tvOS پر، سیٹنگ > عام > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات پر جائیں، اور لوکیشن کی خدمات کو بند کریں یا Apple TV ایپ کی اجازت کو “کبھی نہیں” پر سیٹ کریں۔

جب آپ اپنے ڈیوائس پر لوکیشن کی خدمات بند کر دیتے ہیں تو Apple کے اشتہاراتی پلیٹ فارم کو ڈیوائس کی تخمینی لوکیشن موصول نہیں ہوتی ہے۔

ذاتی نوعیت کے اشتہارات کا کنٹرول
اگر آپ “ذاتی نوعیت کے اشتہارات” کو چالو کرتے ہیں، تو ‏Apple کے اشتہارات کا پلیٹ فارم ⁨App Store⁩، ⁨Apple News⁩ اور اسٹاک پر آپ کے لیے زیادہ متعلقہ اشتہارات پیش کرنے کے لیے آپ کی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔ ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو بند کرنے سے ‏Apple کو ذاتی نوعیت کے اشتہار بنانے کے لیے ان معلومات کا استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔ اس سے آپ کو موصول ہونے والے اشتہارات کی تعداد تو کم نہیں ہوگی، لیکن اشتہارات آپ کے لیے کم اہم ہو سکتے ہیں۔ ‏Apple نقشہ پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات اعانت یافتہ نہیں ہیں، اس لیے ذاتی نوعیت کے اشتہارات کی سیٹنگ سے آپ کو وہاں نظر آنے والے سیاقی اشتہارات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

آپ اپنے ‏iOS، ‏iPadOS یا ‏visionOS ڈیوائس پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > ‏Apple کے اشتہارات میں جا کر اور ’ذاتی نوعیت کے اشتہارات بند کریں‘ پر ٹیپ کر کے بند کر سکتے ہیں۔ ‏Mac پر سسٹم سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > ‏Apple کے اشتہارات میں جائیں اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو غیر منتخب کریں۔ اگر آپ نابالغ ہیں، آپ کے پاس زیر انتظام اکاؤنٹ ہے یا کسی ایسی لوکیشن پر ہیں جہاں ‏Apple اپنے ایپ کو اشتہارات ڈلیور نہیں کرتا ہے، تو ذاتی نوعیت کے اشتہارات کے اختیارات غیر دستیاب ہو سکتے ہیں۔

دھوکہ دہی اور دیگر مضر سرگرمی کو روکنا

اشتہارات میں دھوکہ دہی اور دیگر مضر سرگرمی کی شناخت میں مدد کے لیے، ‏Apple کے اشتہارات کا پلیٹ فارم ⁨App Store⁩ پر آپ کی تلاش، آپ کے ذریعے دیکھے جانے اور ٹیپ کیے جانے والے اشتہارات اور اشتہارات سے آپ کے ذریعے خریدے اور ڈاؤنلوڈ کیے جانے والے ایپ کے بارے معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔ یہ معلومات ایک ایسے بلا ترتیب آئیڈنٹیفائر کے ذریعے جمع کردہ ہے جو آپ کے ‏Apple اکاؤنٹ جڑا ہوا نہیں ہے۔

‏Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت Apple کی رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا جسے ‏www.apple.com/in/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے۔

2026-05-11