‏Apple Games اور رازداری

آپ کے گیم ڈاؤنلوڈ اور گیم پلے کی سرگرمی جس میں ‏App Store، ‏Game Center اور Apple Arcade شامل ہیں، ان کا استعمال Apple Games کو ذاتی نوعیت کا بنانے اور اس میں بہتری لانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ آپ کا عرفی نام، اوتار، Apple Arcade کے سبسکرپشن کی نوعیت، اور شیئر کرنے کے لیے آپ کے ذریعے منتخب کردہ دیگر سرگرمی کی معلومات گیم ایپ اور Game Center کے صارفین کو دکھائی دیتی ہیں۔
 

‏Apple Games کو آپ کی معلومات کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی مدد سے آپ شیئر کی جانے والی چیزوں کو منتخب کر سکتے ہیں۔


Privacy Icon

  • ‏Apple کے ذریعے App Store، ‏Apple Arcade، اور Game Center سے آپ سے متعلق معلومات کے علاوہ آپ کے ڈیوائس کی معلومات کو یکجا کیا جاتا ہے تاکہ آپ کو Apple Games ایپ فراہم کیا جا سکے۔
  • فیچر کو حسب خواہش بنانے اور ذاتی نوعیت کے تجربے کی پیشکش کے ساتھ ساتھ آپ کو مواصلات بھیجنے کے لیے ہم ان خدمات میں آپ کی خریداریوں، ڈاؤنلوڈ اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ حسب ذیل طریقے سے ذاتی نوعیت کی تجاویز کے لیے آپ App Store ڈیٹا کا استعمال نہ کیے جانے انتخاب کر سکتے ہیں۔
  • گیم ایپ اور ان خدمات کو آپ اور دوسرے لوگوں کے لیے بہتر بنانے اور آپٹیمائز کرنے کے لیے ان سبھی خدمات میں آپ کی سرگرمیوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
  • دھوکہ دہی کی شناخت اور اس کو روکنے میں مدد کے لیے، آپ اپنے ڈیوائس کا کس طرح استعمال کرتے ہیں بشمول یہ کہ آپ تقریباً کتنی فون کال یا ای میل بھیجتے یا موصول کرتے ہیں، سے متعلق معلومات کا استعمال آپ کے ذریعے ڈاؤنلوڈ یا خریداری کی کوشش کے دوران ڈیوائس کے اعتبار کے اسکور کا حساب لگانے کے لیے کیا جائے گا۔ سبمشن کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ ‏Apple آپ کے ڈیوائس کی اصل اقدار کے بارے میں جان نہیں سکتا ہے۔ اسکور ہمارے سرور پر ایک معینہ مدت کے لیے ہی اسٹور کیے جاتے ہیں۔

‏Apple Games ایپ آپ کو نئے گیم دریافت کرنے اور گیم سے متعلق نئی سرگرمیوں جیسے لیڈر بورڈ اور ملٹی پلیئر گیم میں شرکت، دوستوں کا پتہ لگانے، دیکھنے اور چیلنج کرنے، اور کامیابیوں کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

آپ کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے گیم ایپ کے ذریعے App Store، ‏Apple Arcade، اور Game Center سے آپ کے استعمال سے متعلق معلومات کے علاوہ آپ کے ڈیوائس سے آپ کے ذریعے لانچ کیے گئے گیم سے متعلق ایپ کی معلومات کو یکجا کیا جاتا ہے۔ گیم ایپ کی شروعات کرنے کے لیے آپ کو اپنے Game Center اکاؤنٹ میں سائن اِن کرنا ہوگا اور اان تمام خدمات میں اپنی سرگرمیوں کو یکجا کرنے کی اجازت Apple کو دینے کے لیے اپنی رضامندی دینی ہوگی۔ آپ سیٹنگ > Apple Games میں جا کر کسی بھی وقت اپنا انتخاب تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اگر آپ Apple Games کے ذریعے ان دیگر خدمات کی معلومات کے استعمال سے متفق نہیں ہیں تو آپ گیم ایپ کا استعمال نہیں کر پائیں گے۔

گیم ایپ کی فراہمی

ہوم ٹیب اور آپ کی گیم لائبریری میں فراہم کردہ تجربات کو بہتر بنانے کے لیے گیم ایپ کے ذریعے گیم سے متعلق (App Store سے، Apple Games میں یا Mac پر) آپ کے ڈاؤنلوڈ کیے گئے ایپ کے ساتھ ساتھ Game Center اور آپ نے حال ہی میں کون سا گیم کھیلا ہے یا لانچ کیا ہے اس سے متعلق ڈیوائس پر موجود معلومات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم اس معلومات کا استعمال آپ کو آپ کے تمام گیم ایپ کو ایک جگہ پر دکھانے اور آپ نے جہاں چھوڑا تھا وہاں سے شروع کرنے کے لیے کرتے ہیں۔

جب آپ گیم ایپ یا App Store سے گیم سے متعلق کوئی ایپ ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں، تو آپ کے ڈیوائس کی ہارڈویئر ID اور اس کے IP ایڈریس جیسے آئیڈنٹیفائر کو آپ کے Apple اکاؤنٹ کے بشمول Apple کے ذریعے لاگ کیا جاتا ہے۔ ‏Apple آپ کی لوکیشن کا اندازہ لگانے کے لیے آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کا IP ایڈریس استعمال کر سکتا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کچھ علاقوں میں قانونی پابندیوں کی زد میں آنے والے کچھ ایپ آپ کو دستیاب کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔

پروفائل
آپ کی Game Center پروفائل جس میں آپ کا عرفی نام، اوتار، آپ کے دوستوں کی فہرست اور آپ کی گیمنگ کی سرگرمی شامل ہوتی ہے Apple Games ایپ میں دستیاب ہوگی۔ رازداری سے متعلق کوئی بھی سیٹنگ جو آپ نے اپنی Game Center پروفائل اور سرگرمیوں کے لیے چالو کی ہے ان کا اطلاق Apple Games پر بھی ہوگا۔ کسی کھلاڑی کے اوتار پر ٹیپ کرنے سے آپ اس کھلاڑی کے پروفائل کے صفحے پر چلے جائیں گے۔ اگر آپ پہلے سے دوست نہ ہوں تو پروفائل کے صفحے پر دوستی کی درخواست کر سکتے ہیں، یا اگر آپ کی اور اس کھلاڑی کی سیٹنگ اجازت دیتی ہو تو اس کھلاڑی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

دوست
گیم ایپ میں دوستی کی تجاویز ساتھ کھیلے گئے ملٹی پلیئر گیم اور چیلنچ کے ساتھ ساتھ گیم اور آپ کے مشترکہ دوستوں کی تعداد پر منحصر ہوتی ہیں۔ اضافی طور پر، اگر آپ کے Game Center کا عرفی نام آپ کے رابطہ کارڈ سے لنک ہو تو آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک آپ کے ای میل ایڈریس اور فون نمبر کا استعمال اس مقصد سے کیا جاتا ہے تاکہ دوست آپ کو تلاش کر سکیں۔ اور اگر آپ کے روابط کے Game Center کے عرفی نام ان کے رابطہ کارڈ سے لنک ہوں تو آپ کے لیے دوستی کی تجاویز کو بہتر بنانے کے لیے ڈیوائس پر کی جانے والی پروسیسنگ سمیت اس معلومات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

چیلنج
چیلنج Apple Games ایپ کا ایک ایسا فیچر ہے جو آپ کو اور Game Center میں آپ کے دوستوں کو اپنے پسندیدہ گیم ساتھ کھیلنے کی سہولت دیتا ہے۔ ہم Game Center میں آپ کے دوستوں سے متعلق معلومات کا استعمال آپ کو یہ دکھانے کے لیے کرتے ہیں کہ کون سے دوست وہ گیم کھیل رہے ہیں جو آپ کھیلتے ہیں یا جن میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ دوستی کی تجاویز کے ذریعے نئے دوستوں کی تلاش میں آپ کی مدد کی جا سکے اور ساتھ میں کھیلے جانے والے مقابلوں کی سفارش کی جا سکے۔

چارٹ
آپ کے اور دیگر لوگوں کے ذریعے کھیلے جانے والے Game Center فعال گیم سے متعلق یکجا کی گئی معلومات کا استعمال گیم ایپ میں اور App Store پر چارٹ میں معلومات ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

گیم ایپ کو ذاتی نوعیت کا بنانا

ایک ہی جگہ پر آپ کو گیمنگ کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہم گیم ایپ کے اندر آپ کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بناتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے ہمارے ذریعے App Store، ‏Apple Arcade، اور Game Center سے آپ سے متعلق معلومات کے علاوہ گیم ایپ کے استعمال کے حوالے سے آن ڈیوائس معلومات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

‏⁨App Store⁩
آپ کے لیے اہم ترین گیم دریافت کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ہم ‏⁨App Store⁩ کے ساتھ آپ کے تعامل کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ نے ‏⁨App Store⁩ اور گیم ایپ میں پہلے کیا تلاش کیا، دیکھا، ڈاؤنلوڈ کیا، اپڈیٹ کیا یا جائزہ لیا ہے، اس کی بنیاد پر اگر ہمیں لگتا ہے کہ یہ آپ کی دلچسپی کے ہیں تو ہم گیم اور ایپ میں ایونٹ تجویز کرتے ہیں۔ ہم آپ کی خریداری کی سرگزشت کا بھی استعمال کرتے ہیں، بشمول اِن ایپ خریداری، سبسکرپشن، اور ادائیگی کے طریقوں کے ساتھ ہی ‏Apple اکاؤنٹ سے اخذ کردہ اکاؤنٹ کی معلومات، جیسے آپ کون سا ڈیوائس استعمال کرتے ہیں اور نیا ڈیوائس جسے آپ فعال کرتے ہیں۔ بہتر تجاویز فراہم کرنے کے لیے، ہم ان صارفین سے، جنہوں نے ‏Apple کے ساتھ ڈیوائس کے تجزیے اور ایپ کی ریٹنگ سے متعلق مجموعی معلومات بھی شیئر کرنا منتخب کیا ہے، ایپ کے لانچ، انسٹال کرنے اور حذف کرنے کے بارے میں مجموعی معلومات کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ ‏App Store اور گیم کے آپ کے استعمال کے بارے میں ‏Apple کو موصول ہونے والی معلومات میں آپ کے ذریعے ٹیپ کیے جانے والے اور دیکھے جانے والے ذاتی نوعیت کے مواد سے متعلق معلومات شامل ہوتی ہیں۔

اپنے ‏Apple اکاؤنٹ کے لیے ذاتی نوعیت کی تجاویز کو بند کر کے آپ ⁨App Store⁩ اور کچھ دیگر خدمات میں ذاتی نوعیت کا بنانے والے فیچر بند کر سکتے ہیں۔ اپنے ‏iOS، ‏iPadOS یا ‏visionOS ڈیوائس پر، سیٹنگ > [آپ کا نام] > میڈیا اور خریداری > ’اکاؤنٹ دیکھیں’ میں جائیں، اور ’ذاتی نوعیت کی تجاویز’ کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔ ذاتی نوعیت کی تجاویز بند ہونے پر، گیم ایپ کے ذریعے App Store سے گیم ایپ میں تجاویز فراہم کرنے کے لیے مذکورہ بالا معلومات کا استعمال نہیں کیا جائے گا لیکن ہم تب بھی آپ کے ذریعے ڈاؤنلوڈ کیے گئے گیم ایپ کو آپ کی گیم ایپ لائبریری کے حصے کے طور پر دکھائیں گے۔

Arcade‏
جب آپ Apple Arcade کو سبسکرائب کرتے ہیں تو گیم ایپ ان Arcade گیم کو شامل کرے گا جنھیں آپ نے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور کھیلتے ہیں اور Apple Arcade کے وہ ایپ جو آپ کی سبسکرپشن کے حصے کے طور پر آپ کے لیے دستیاب ہیں۔ ہم آپ کی Apple Arcade کی سرگرمی کی معلومات کا بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کی دلچسپی کے مطابق دوسرے گیم کی تجاویز سے مطلع کر سکیں۔

‏⁨Game Center⁩
آپ کی Game Center سرگرمی جس میں آپ کے ذریعے کھیلے جانے والے Game Center سے لیس گیم اور Game Center چیلنج، کامیابیاں، شامل ہیں اور لیڈر بورڈ کا استعمال آپ کی App Store سرگرمی کے ساتھ گیم، چیلنج، اِن ایپ ایونٹ اور دوست تجویز کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

آن ڈیوائس ایپ کا استعمال
صارف کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے ہم آپ کے ڈیوائس پر آپ کے ذریعے لانچ کیے گئے گیم سے متعلق ایپ اور اس کے وقت کی جانکاری تک رسائی حاصل کرتے ہیں تاکہ آپ کے گیم کو اس میں آپ کی مشغولیت کے وقت کے مطابق ترتیب دیا جا سکے۔

گیم ایپ کو بہتر بنانا

گیم ایپ اور متعلقہ خدمات میں تجربے کو بہتر بنانے اور آپٹیمائز کرنے کے لیے، ہم ایپ کے ساتھ ساتھ App Store اور Apple Arcade اور Game Center کے آپ کے استعمال کی معلومات بھی حاصل کرتے ہیں۔ اس معلومات میں آپ کے ایپ اور خدمات کھولنے اور بند کرنے کا وقت، آپ کے ذریعے تلاش کیے گئے، دیکھے گئے اور ڈاؤنلوڈ کیے گئے مواد اور گیم، اطلاعات اور بیج کے ساتھ آپ کے تعاملات اور گیم سے متعلق ایپ پر آپ کی خریداریاں شامل ہیں۔ ساتھ ہی، ہم آپ کے ڈیوائس سے متعلق معلومات بھی جمع کرتے ہیں، جیسے ڈیوائس کی قسم، آپ کے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن، اور آپ کے ڈیوائس کی خالی جگہ۔ ان ایپ اور خدمات میں بہتری اور گیم سے متعلق نئے فیچر اور فنکشنیلٹی کی تیاری میں رہنمائی کے لیے، اس بات کو سمجھنے کے لیے کہ آپ اور دیگر لوگ گیم کے فیچر اور متعلقہ خدمات کے ساتھ کس طرح تعامل کرتے ہیں، ہم ان معلومات کو یکجا کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔

آپ کے گیم ایپ کی معلومات بلا ترتیب منفرد آئیڈنٹیفائر سے منسلک کی جاتی ہے، جو Apple گیم کے استعمال کے لیے مخصوص ہوتی ہے اور آپ کے Apple اکاؤنٹ کے ساتھ اسٹور نہیں کی جاتی ہے۔ اپنے ‏iOS، ‏iPadOS یا ‏visionOS ڈیوائس پر آئیڈنٹیفائر کو ری سیٹ کرنے کے لیے، سیٹنگ > ایپ > گیم میں جائیں اور آئیڈنٹیفائر ری سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔ ‏Mac پر گیم > سیٹنگ > آئیڈنٹیفائر کو ری سیٹ کریں پر جائیں۔

گیم ایپ میں بچے

‏Apple Games ایپ میں بچوں کے لیے سیٹنگ اور پیرنٹل کنٹرول کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ ‏Game Center کی رازداری سیٹنگ اور بچوں کے لیے اسکرین ٹائم مواد اور رازداری کی پابندیاں گیم ایپ کی سرگرمیوں پر لاگو ہوں گی۔ ذاتی نوعیت کی تجاویز کی سیٹنگ کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ اپنے بچے کے ڈیوائس پر گیم سے متعلق مخصوص ایپ پر گزارے جانے والے وقت کو محدود کرنے اور Game Center سے متعلق فیچروں کو بلاک کرنے کے لیے، بشمول ملٹی پلیئر فنکشنیلٹی، دوستوں کو شامل کرنے کی صلاحیت اور آپ کے iOS، ‏iPadOS،‏visionOS ڈیوائس یا Mac پر ایک ہی گیم کھیلنے والے دوستوں سے کنکٹ کرنے کے لیے سیٹنگ > اسکرین ٹائم > مواد اور رازداری کی پابندیاں > App Store، میڈیا، ویب اور گیم پر جائیں، اور اسکرول کرتے ہوئے Game Center کے سیکشن تک جائیں۔ ‏tvOS پر، سیٹنگ > عام > پابندیاں میں جائیں۔

‏Game Center میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مواصلات کے وقت بچے صارف کے ذریعے اِنپُٹ کردہ متن کو نہ تو بھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وصول کر سکتے ہیں۔ ان کے ذریعے پری سیٹ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے پر پابندی ہے۔ ‏Game Center سے لیس ایپ میں بچوں کے لیے اِن گیم وائس چیٹ بھی غیر فعال ہوتا ہے۔ تاہم وہ گیم ایپ جن میں Game Center فعال نہیں ہے یا جہاں Game Center سے باہر کی فنکشنیلٹی استعمال کی جا رہی ہے ان ایپ کے لیے اِن ایپ کنٹرول اور ان ایپ کی پالیسیوں کا اطلاق ہوگا۔

آپ سے رابطہ کرنا

‏Apple کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات جیسے آپ کے پاس موجود Apple کی مصنوعات اور Apple کی خدمات والے آپ کے سبسکرپشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے آپ کو گیم ایپ اور آپ کی دلچسپی کی Apple کی دیگر مصنوعات، خدمات اور آفر کے بارے میں اطلاعات بھیجی جا سکیں۔ گیم ایپ میں دستیاب نئے فیچر، مواد، اِن ایپ ایونٹ، چیلنج، لیڈر بورڈ اور آفر کے بارے میں آپ کو مواصلات بھیجنے کے لیے Apple کے ذریعے گیم ایپ، App Store، ‏Apple Arcade اور Game Center میں آپ کی سرگرمی کی معلومات کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ای میل مارکیٹنگ
اگر آپ نے ای میل مارکیٹنگ حاصل کرنے کی رضامندی دے رکھی ہے، تو آپ کو یہ مواصلات ای میل کے ذریعے موصول ہو سکتی ہیں۔ آپ ‏account.apple.com پر جا کر یا اپنے ‏iOS، ‏iPadOS یا ‏visionOS ڈیوائس پر سیٹنگ > [آپ کا نام] > ذاتی معلومات > مواصلات کی ترجیحات پر جا کر اپنی ای میل کی ترجیحات تبدیل کر سکتے ہیں اور ان ای میل کو موصول نہ کرنا منتخب کر سکتے ہیں۔

اطلاعات
‏Game Center کے ذریعے ڈیلیور کی گئی یہ اطلاعات آپ کو Push، بینر یا بیج اطلاعات کی شکل میں بھی موصول ہو سکتی ہیں۔ اپنے ‏iOS، ‏iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر اطلاعات کی اپنی ترجیحات کو اپڈیٹ کرنے یا اطلاعات کو بند کرنے کے لیے سیٹنگ > اطلاعات > Game Center پر جائیں۔ ‏Apple اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اطلاعات سمیت ہمارے مواصلات کے ساتھ آپ کے تعاملات سے متعلق معلومات کا استعمال کرتا ہے۔

ذاتی ڈیٹا پروسیس کرنے کے لیے قابل اطلاق قانونی بنیاد

ہم Apple Games ایپ میں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو عام طور پر Apple کے ساتھ آپ کے معاہدے کی تکمیل کے لیے پروسیس کرتے ہیں جیسا کہ خدمت فراہم کرنے اور ہمارے قانونی تقاضوں کی تعمیل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ جہاں رضامندی مناسب قانونی بنیاد ہوتی ہے، ہم اسے قابل اطلاق مقامی قانون کے مطابق حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قابل اطلاق مقامی قانون کی ہدایات کے مطابق، ہم اپنے یا فریق ثالث کے جائز مفادات کے لیے حسب ضرورت ذاتی ڈیٹا کو پروسیس کرتے ہیں تاکہ:

  • متعلقہ مواد ڈسپلے کرنا، تجزیہ کرنا کہ مطلوبہ مواد ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے جگہ کافی ہے یا نہیں، اپڈیٹ کردہ مواد کے آٹومیٹک ڈاؤنلوڈ کی سہولت فراہم کرنا
  • گیم ایپ میں آپ کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانا
  • آپ کے اور دیگر لوگوں کے لیے گیم ایپ اور Apple کی دیگر مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانا اور آپٹیمائز کرنا
  • ای میل، Push، بینر اور بیج اطلاعات کے ذریعے وہ آفر بھیجنا جن میں آپ کو دلچسپی ہو سکتی ہے
  • ڈیولپر کو ان کے ایپ میں ڈاؤنلوڈ اور خریداریوں کے حوالے سے رپورٹ دینا
  • دھوکہ دہی اور دیگر مضر سرگرمی کو روکنا

استعمال شدہ ڈیٹا میں شامل ہیں:

  • گیم ایپ کا آپ کا استعمال، جیسے آپ کے ڈاؤنلود اور خریداریاں، ساتھ ہی ساتھ Game Center کی اطلاعات اور پیغامات اور اِن ایپ اطلاعات اور پیغامات
  • آپ کے ڈیوائس اور اکاؤنٹ کے بارے میں تفصیلات
  • آپ کا ‏IP ایڈریس
  • ڈیوائس کے اعتبار کا اسکور

ریٹینشن

ہم گیم ایپ اور App Store میں آپ کی خریداریوں اور ڈاؤنلوڈ سے منسلکہ ذاتی ڈیٹا کو مختلف علاقوں میں مالی رپورٹ سے متعلق لاگو قوانین کے ذریعے متعین مدت تک ہی برقرار رکھتے ہیں۔ زیادہ تر گاہکوں کے لیے کم از کم 10 سال کی ریٹینشن مدت مطلوب ہوتی ہے، لیکن چین، جیسے علاقوں میں یہ مدت 30 سال ہو سکتی ہے۔ ہم آپ کی خریداری اور ڈاؤنلوڈ کے ریکارڈ کو بھی کم از کم تب تک برقرار رکھتے ہیں جب تک آپ کا اکاؤنٹ ہمارے یہاں ہے تاکہ آپ ہماری قابل اطلاق شرائط کے مطابق اس مواد کو دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔ ہم دیگر معلومات جیسے براؤز کرنے کی سرگرمی اور تلاش کو بہت کم مدت تک برقرار رکھتے ہیں۔ ڈیٹا برقرار رکھنے اور مخصوص کاروباری استعمال کے معاملات کے لیے قابل اطلاق قانونی ضروریات کی بنیاد پر مدت کا انتخاب ہوتا ہے۔ حالانکہ، آپ کے ذریعے اکاؤنٹ بند کرنے یا گیم ایپ کا استعمال بند کرنے کے بعد بھی کچھ معلومات، جیسے خریداریاں لیکن آپ کے اسٹور کردہ کارڈ کی تفصیلات نہیں، کو کاروباری ریکارڈ کے طور پر برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

جب آپ کسی ادائیگی کارڈ کا استعمال کرتے ہیں، تو ‏Apple مستقبل کی کسی خریداری، مکرر لین دین یا آپ کے ذریعے منظور دیگر استعمال کے لیے آپ کے کارڈ نمبر اور بلنگ کی معلومات کو برقرار رکھ سکتا ہے اور آٹومیٹک طریقے سے اپڈیٹ کر سکتا ہے۔ ‏Apple یہ معلومات آپ کے مالی ادارے یا ادائیگی کے نیٹ ورک سے اخذ کر سکتا ہے اور دھوکہ دہی روکنے اور تصدیق کے لیے اس کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔

دھوکہ دہی اور مضر سرگرمی کو روکنا

ہم ذاتی ڈیٹا کو ‏Apple Games ایپ، ‏App Store،‏Apple Arcade، ‏Game Center اور Apple کے دیگر ایپ اور خدمات میں دھوکہ دہی اور مضر سرگرمی کو روکنے کے لیے بھی جمع کرتے ہیں۔ ان معلومات میں ڈیوائس کی معلومات، جیسے ڈیوائس کی قسم اور سافٹ ویئر کا ورژن، لوکیشن کی معلومات ( دستیاب ہونے پر، آپ کے انٹر نیٹ کنکشن کے ‏IP ایڈریس کو جغرافیائی علاقے سے میچ کر کے تخمینی معلومات)، ڈاؤنلوڈ اور خریداری کی سرگزشت، تلاش اور ان خدمات کے ساتھ دیگر تعاملات بھی شامل ہیں۔

جب آپ کوئی خریداری شروع کرتے ہیں، یا جب سبسکپرشن آٹو تجدید پر سیٹ ہوتا ہے، تو ‏Apple درخواست کو پروسیس کرنے، اور ادائیگی کے پارٹنر کے ذریعے توثیق کرنے سے پہلے پروڈکٹ یا سروس فراہم کی جائے یا نہیں کا تعین کرنے کے لیے آپ کے ساتھ ‏Apple کے پرانے کاروباری تعلقات سے متعلق معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔

جب آپ کوئی خریداری کرنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ہم آپ کے ڈیوائس پر ڈیوائس کے اعتبار کے اسکور کا حساب لگائیں گے جس کے لیے ان معلومات کا استعمال کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے ڈیوائس کا کس طرح استعمال کرتے ہیں بشمول یہ کہ آپ تقریباً کتنی فون کال یا ای میل بھیجتے یا موصول کرتے ہیں۔ سبمشن کچھ اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ‏Apple آپ کے ڈیوائس کی بنیادی اقدار کے بارے میں جان نہیں سکتا ہے۔ اسکور کو ہمارے سرور پر ایک معینہ مدت کے لیے ہی اسٹور کیا جاتا ہے۔

گیم ایپ کو سپورٹ فراہم کرنے والے ایپ اور خدمات کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے جس میں App Store شامل ہے، www.apple.com/legal/privacy/data/en/app-store پر جائیں۔ ‏Apple Arcade کے لیے www.apple.com/legal/privacy/data/en/apple-arcade پر جائیں۔ ‏Game Center کے لیے www.apple.com/legal/privacy/data/en/game-center پر جائیں۔

‏Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت ‏Apple کی رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا جسے ‏www.apple.com/in/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے۔

2025-12-12