‏Apple Pay اور رازداری

کارڈ سے متعلق معلومات، لوکیشن اور ڈیوائس کی سیٹنگ اور استعمال کے پیٹرن کے بارے میں معلومات ‏Apple کو بھیجی جا سکتی ہیں اور اکاؤنٹ کی معلومات کے ساتھ ان کا استعمال ⁨Apple Pay⁩ سیٹ اپ کرنے اور لین دین سے متعلق دھوکہ دہی روکنے کے لیے آپ کے کارڈ کے اجرا کنندہ یا ادائیگی کے نیٹ ورک کو تجزیے فراہم کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
 

‏⁨Apple Pay⁩ کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں۔


Privacy Icon

  • جب آپ ‏⁨Apple Pay⁩ میں کوئی کارڈ شامل کرتے ہیں، تو کارڈ سے متعلق معلومات، لوکیشن اور ڈیوائس کی سیٹنگ اور استعمال کے بارے میں معلومات ‏Apple کو اہلیت کا تعین کرنے کے لیے بھیجی جا سکتی ہیں۔
  • مندرجہ بالا معلومات میں سے کچھ، اکاؤنٹ سے متعلقہ معلومات اور پیئر کردہ ڈیوائس کی تفصیلات کو اہلیت کا تعین کرنے اور دھوکہ دہی مخالف مقاصد کے لیے آپ کے کارڈ اجرا کنندہ یا بینک کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔
  • جب آپ ‏⁨Apple Pay⁩ کا استعمال ایپ میں اور ویب پر کرتے ہیں، تو ادائیگی کو پروسیس کرنے کے لیے ضروری معلومات کو ایپ یا ویب سائٹ کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔ آپ کا اصل کارڈ نمبر مرچینٹ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔
  • ‏⁨Apple Pay⁩ کا وہ ڈیٹا جسے اب آپ سے جوڑا نہیں جا سکتا، ‏Apple کے ذریعے اس کا استعمال ⁨Apple Pay⁩ اور ‏Apple کی دیگر مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
  • ‏Apple Pay ایک تکنیکی سروس ہے جسے ⁨Apple Inc.⁩ کی ملحقہ کمپنیوں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے جو آپ کے ذاتی ڈیٹا کے لیے ذمے دار ہیں۔

‏⁨Apple Pay⁩ کے ذریعے آپ اپنا ڈیبِٹ، کریڈٹ اور پری پیڈ کارڈ کا استعمال کر کے اسٹور میں، ایپ میں اور ویب پر محفوظ خریداری کر سکتے ہیں۔

‏Apple Pay ایک تکنیکی سروس ہے جسے ⁨Apple Inc.⁩ کی ملحقہ کمپنیوں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے جو آپ کے ذاتی ڈیٹا کے لیے ذمے دار ہیں۔ آپ کا ‏⁨Apple Pay⁩ کا فراہم کنندہ آپ کی لوکیشن کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے، جیسے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ⁨Apple Payments Services LLC⁩۔ آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پروسیس کرنے کے لیے ذمے دار Apple کے اداروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے apple.com/privacy پر Apple کی اور www.apple.com/in/legal/privacy/en/affiliated-company پر Apple کی ملحقہ کمپنیوں کی رازداری کی پالیسی دیکھیں۔

‏⁨Apple Pay⁩ میں کارڈ شامل کرنا

جب آپ ‏⁨Apple Pay⁩ میں کوئی ادائیگی کارڈ جیسے، اسٹور، کریڈٹ، ڈیبِٹ اور پری پیڈ کارڈ شامل کرتے ہیں، تو آپ کے ذریعے کارڈ سے متعلق فراہم کردہ معلومات اور ڈیوائس کی مخصوص سیٹنگ فعال ہیں یا نہیں کو ‏Apple کو بھیجا جا سکتا ہے، تاکہ ⁨Apple Pay⁩ اور اس کے فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کی اہلیت کا تعین کیا جا سکے۔ آپ کا ڈیوائس دھوکہ دہی کی شناخت کرنے میں مدد کے لیے ڈیوائس کے استعمال کے پیٹرن (مثال کے طور پر، ڈیوائس کے متحرک رہنے کے وقت کا فیصد، فی ہفتہ کال کی تخمینی تعداد) کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔ آپ کے ڈیوائس کے ذریعے تشخیص کردہ معلومات کو ‏Apple کے ساتھ اس طرح شیئر نہیں کیا جاتا ہے جسے آپ کے ساتھ لنک کیا جا سکے۔

آپ کا کارڈ اجرا کنندہ، ادائیگی کا نیٹ ورک یا فراہم کنندہ، آپ کے کارڈ اجرا کنندہ کے ذریعے منظور شدہ، ‏Apple کے ساتھ کارڈ کے فیچر اور فوائد کے بارے میں معلومات شیئر کر سکتے ہیں، جیسے یہ انعامات یا قسط کے پروگرام کی اعانت کرتا ہے یا نہیں، تاکہ ⁨Apple Pay⁩ کے مخصوص فیچر کے لیے اہلیت کا تعین کیا جا سکے۔ ‏Apple کے ذریعے ان اکائیوں کو ⁨Apple Pay⁩ فعال کرنے، کارڈ کی اہلیت کا تعین کرنے، ⁨Apple Pay⁩ کے ساتھ آپ کے کارڈ کا سیٹ اپ کرنے اور دھوکہ دہی روکنے کے لیے بھی معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں، جس میں شامل ہیں:

  • آپ کا کریڈٹ، ڈیبِٹ یا پری پیڈ کارڈ کا نمبر
  • آپ کے ‏Apple اکاؤنٹ سے منسلک نام اور بِلنگ ایڈریس
  • ‏Apple اکاؤنٹ میں آپ کی سرگرمی سے متعلق عام معلومات (مثال کے طور پر، ‏iTunes میں آپ کے لین دین کی طویل سرگزشت رہی ہے یا نہیں)
  • آپ کا ڈیوائس اور اگر آپ ‏⁨Apple Watch⁩ استعمال کر رہے ہیں، تو پیئر کردہ ‏iOS ڈیوائس (مثال کے طور پر، ڈیوائس کا آئیڈنٹیفائر، فون نمبر اور نام اور ماڈل، آپ کی ⁨Apple Watch⁩ اور پیئر کردہ ڈیوائس دونوں کے لیے)
  • آپ کا کارڈ شامل کرنے کے وقت کی لوکیشن (اگر آپ نے لوکیشن کی خدمات فعال کی ہے)
  • جس میں ادائیگی کارڈ شامل کیا گیا ہے وہ اکاؤنٹ اور ڈیوائس کی سرگزشت
  • ادائیگی کارڈ کی معلومات سے متعلق ایگری گیٹ کردہ شماریات جنہیں آپ نے ‏⁨Apple Pay⁩ میں شامل کیا ہے یا شامل کرنے کی کوشش کی ہے

جب آپ کسی فریق ثالث ایپ جیسے بینکنگ ایپ کا استعمال کر کے ‏⁨Apple Pay⁩ میں کوئی کارڈ شامل کرتے ہیں، تو ایپ آپ کے ڈیوائس کو اکاؤنٹ یا کارڈ آئیڈنٹیفائر بھیجتا ہے۔ ان معلومات کا استعمال ‏Apple اور آپ کے کارڈ اجرا کنندہ کے ذریعے آپ کے کارڈ کی اہلیت کا تعین کرنے، ⁨Apple Pay⁩ کے ساتھ آپ کا کارڈ سیٹ اپ کرنے اور دھوکہ دہی روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

آپ کے پاس فی الحال موجود یا حالیہ استعمال کردہ Apple Pay کارڈ کو دیگر ڈیوائسوں پر سیٹ اپ کرنے میں آپ کی مدد کے لیے Apple آپ کے Apple اکاؤنٹ کے ساتھ ان Apple Pay کارڈ کا حوالہ بھی اسٹور کرتا ہے جس کا استعمال کارڈ کے جاری کنندہ یا ادائیگی کے نیٹ ورک کے ساتھ سیکورٹی کوڈ درج کرنے کے بعد کارڈ کو دوبارہ شامل کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ‏⁨Apple Pay⁩ کریڈٹ، ڈیبِٹ یا پری پیڈ کارڈ کے اصل نمبر کو اسٹور نہیں کرتا ہے۔ جب آپ نئے ڈیوائس پر منتقل ہوتے ہیں تو Apple کے ذریعے دھوکہ دہی روکنے میں مدد کے لیے آس پاس کے آپ کے iCloud فعال ڈیوائسوں کے بارے میں معلومات جمع کی جائے گی۔ ‏Apple کے پاس آپ کے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ iCloud فعال ڈیوائسوں کی معلومات کی تفصیل کے لیے، www.apple.com/legal/privacy/data/en/apple-id پر “Apple اکاؤنٹ اور رازداری” دیکھیں۔

آپ کی iCloud کِی چین میں اسٹور کردہ محفوظ آٹو فِل کارڈ کو سیٹنگ > والیٹ اور Apple Pay میں جا کر اور “ Apple Pay کے ساتھ کارڈ استعمال کریں” کو فعال کر کے Apple Pay میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ فعال ہونے پر، Apple Pay کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے آپ کا ڈیوائس آپ کی iCloud کِی چین سے آپ کے آٹو فِل کارڈ کے نمبر آپ کے کارڈ کی ادائیگی کے نیٹ ورک کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔ اہل ہونے پر آپ مزید محفوظ لین دین فعال کرنے میں مدد کے لیے اپنے محفوظ آٹو فِل کارڈ کو Apple Pay میں شامل کر سکتے ہیں۔ فراہم کیے جانے پر، آپ کی آسانی کے لیے آپ کے محفوظ آٹو فِل کارڈ کے نمبر متعلقہ Apple Pay پاس کے پچھلے حصے پر ڈسپلے کیے جا سکتے ہیں۔ آپ کے محفوظ آٹو فِل کارڈ کے نمبر جو iCloud کِی چین میں اسٹور ہیں وہ Apple کے ذریعے قابل رسائی نہیں ہیں اور Apple Pay لین دین کے لیے استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔

‏⁨Apple Pay⁩ سے ادائیگی

جب آپ ادائیگی شروع کرتے ہیں، تو ٹیکس اور ترسیل کی لاگت کا حساب لگانا فعال کرنے کے لیے آپ کا پن کوڈ، پوسٹل کوڈ یا دیگر مساوی معلومات ایپ، ویب سائٹ یا مرچینٹ کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کسی فریق ثالث براؤزر کے اندر ادائیگی شروع کرتے ہیں، تو براؤزر آپ کے ‏⁨Apple Pay⁩ کی اعانت والے ڈیوائس سے اسکین کرنے کے لیے ‏QR کوڈ یا ⁨App Clip⁩ کوڈ جنریٹ کرتا ہے۔ اسکین ہو جانے پر، ‏Apple کے ذریعے براؤزر اور ‏⁨Apple Pay⁩ کے لیے اعانت یافتہ ڈیوائس کے درمیان ایک کمیونکیشن چینل شروع کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے براؤزر اور ڈیوائس ٹرانزیکشن کو پروسیس کرنے کے لیے متعلقہ ٹرانزیکشن اور بلنگ اور/یا ترسیل کی معلومات شیئر کرتے ہیں۔

اگر قسط یا انعام کے ساتھ ادائیگی کرنے کی صلاحیت والے ‏⁨Apple Pay⁩ کے بہتر فیچر فعال ہیں، تو آپ کے ⁨Apple Pay⁩ سے خریداری شروع کرنے کے بعد، ‏Apple آپ کے والیٹ میں موجود کارڈ اور کارڈ کے اجرا کنندگان کے ذریعے ‏Apple کو فراہم کردہ ان کارڈوں کے فوائد اور فیچر کی بنیاد پر آپ کے لیے دستیاب ادائیگی کے اختیارات کی شناخت کرے گا۔ آپ یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ ‏Apple آپ کے لیے ادائیگی کے اضافی اختیارات کی شناخت کرے جو آپ کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں، جو اب تک آپ کے والیٹ میں نہیں ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، ‏Apple مرچینٹ اور رقم جیسی آپ کے لین دین سے متعلق معلومات کا استعمال اس بات کا تعین کرنے کے لیے کرے گا کہ ادائیگی کے اضافی طریقے اس لین دین کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔ ‏Apple لین دین اور ادائیگی کے طریقوں کی اہلیت چیک کرنے سے متعلق کسی بھی معلومات کو اس طرح سے برقرار نہیں رکھتا ہے کہ وہ آپ سے لنک ہوں۔ اگر آپ ادائیگی کے نئے طریقے کے لیے درخواست دینا منتخب کرتے ہیں، تو آپ کی درخواست کی معلومات کو براہ راست اجرا کنندہ کو شیئر کر دیا جائے گا اور اسے ‏Apple کے ذریعے نہ تو دیکھا جائے گا اور نہ ہی اسٹور کیا جائے گا۔ اگر آپ انعامات کے ساتھ ادائیگی کرنا منتخب کرتے ہیں، تو آپ کو باخبر مالی فیصلے لینے میں مدد کے لیے، ‏Apple آپ کے کارڈ، کارڈ کے فیچر اور فوائد کے ساتھ ہی لین دین کے مرچینٹ اور رقم سے متعلق معلومات کا استعمال کر سکتا ہے، تاکہ آپ کے موجودہ انعامات کے بیلنس، لین دین کے لیے چارج کردہ انعامات کے پوائنٹ (یا اس کے مساوی) اور لین دین کے بعد کے آپ کے انعامات کے بیلنس کو فیچ اور ڈسپلے کیا جا سکے۔ آپ کو اپنی مالی حالت کے لیے قسط کا صحیح پلان منتخب کرنے کے قابل بنانے کے لیے، ‏Apple آپ کے شریک اجرا کنندگان کو مرچینٹ اور رقم سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے، جس کا استعمال وہ اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے کرتے ہیں اور ڈسپلے کرنے کے لیے ‏Apple کو قسط کے اختیارات کی ایک فہرست فراہم کرتے ہیں۔ ‏⁨Apple Pay⁩ کے بہتر ادائیگی کے فیچر فراہم کرنے کے لیے پروسیس کردہ ان معلومات کو ‏Apple اس طریقے سے برقرار نہیں رکھتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ لنک ہوں۔

آپ کو ادائیگی کی منظوری کے بعد، مرچینٹ کے ذریعے مطلوبہ دیگر معلومات، جیسے ڈیوائس یا مرچینٹ کا مخصوص اکاؤنٹ نمبر، ترسیل کے لیے آپ کا ایڈریس، یا ای میل، بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ اگر آپ مرچنٹ کو ادائیگی کرنے کے لیے فریق ثالث کے کسی ایپ یا ویب سائٹ استعمال کر رہے ہیں — جیسے کہ سوشل میڈیا یا جنریٹیو AI ایپ — تو فریق ثالث کے اس ایپ یا ویب سائٹ کی رسائی مرچنٹ کے ذریعے درخواست کردہ دیگر معلومات تک ہو سکتی ہے۔ ‏Apple کو اس معلومات کی ضرورت صرف Apple Pay پر ہونے والی لین دین کو آسان بنانے کے لیے ہوتی ہے۔ جب آپ ‏⁨Apple Pay⁩ کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے کریڈٹ، ڈیبِٹ یا پری پیڈ کارڈ سے کارڈ نمبر فراہم نہیں کیے جاتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی بھی مکرر یا مرچینٹ کے ذریعے شروع کردہ دیگر چارج، جیسے سبسکرپشن آپ کے ذریعے منظور کیے گئے ہیں، جب آپ شرکت کرنے والے مرچینٹ کو مکرر یا مرچینٹ کے ذریعے شروع کردہ چارج کے لیے ‏⁨Apple Pay⁩ اہل ادائیگی کے طریقے فراہم کرنا منتخب کرتے ہیں، تو آپ کا اجرا کنندہ اور/یا ادائیگی کا نیٹ ورک ایسے چارج کے لیے استعمال کرنے کے لیے مرچینٹ کے مخصوص اکاؤنٹ نمبر کو منظور اور جنڑیٹ کرے گا۔ آپ کے کسی مخصوص ایکشن کے بغیر لین دین کو منظوری دینے کے لیے شرکت کرنے والے مرچینٹ کے ذریعے صرف اسی مرچینٹ کے مخصوص اکاؤنٹ نمبر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ‏Apple کو یہ جانکاری تو ہوگی کہ کون سا مرچینٹ آپ کے مرچینٹ کے مخصوص اکاؤنٹ نمبر سے منسلک ہے، لیکن آپ نے کیا خریدا یا اس کے لیے کتنی ادائیگی کی اس کی جانکاری نہیں ہوگی۔ کارڈ کی تفصیلات دیکھنے کے لیے والیٹ میں کارڈ کو ٹیپ کرتے ہوئے اور ’مزید’ بٹن پر ٹیپ کر کے آپ اپنے مرچینٹ کے مخصوص اکاؤنٹ نمبر کا نظم کر سکتے ہیں۔

کچھ خاص دھوکہ دہی کی بہتر روک تھام کرنے والے کارڈ کے ساتھ جب آپ آن لائن یا اِن ایپ لین دین کی کوشش کرتے ہیں تو اگر آپ نے والیٹ کے لیے لوکیشن کی خدمات فعال کی ہوگی تب آپ کا ڈیوائس دھوکہ دہی روکنے سے متعلق آن ڈیوائس تشخیصات کو بہتر بنانے کے لیے آپ کے Apple اکاؤنٹ، ڈیوائس اور لوکیشن کے بارے میں معلومات کا جائزہ لے گا۔ دھوکہ دہی روکنے سے متعلق آن ڈیوائس تشخیص کا آؤٹ پٹ، لیکن بنیادی ڈیٹا نہیں، Apple کو بھیجا جائے گا اور ان معلومات سے جوڑا جائے گا جو آپ کے ڈیوائس اور اکاؤنٹ کے بارے میں Apple جانتا ہے تاکہ Apple Pay دھوکہ دہی روکنے سے متعلق آن ڈیوائس تشخیصات کو بہتر بنایا جا سکے۔ لین دین کے وقت دھوکہ دہی روکنے کے لیے، ان لین دین میں دھوکہ دہی روکنے سے متعلق تشخیصات کو آپ کی ادائیگی کے نیٹ ورک کے ساتھ “بھیجنے کا پتہ” آئیڈنٹیفائر اور دستیاب ہونے پر IP ایڈریس کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔ “بھیجنے کا پتہ” آئیڈنٹیفائر ہر ادائیگی کے نیٹ ورک کے لیے مختلف ہوتا ہے اور اُس کا استعمال آپ کے ڈیوائس پر مخصوص کارڈ کا استعمال کرنے والے مختلف لین دین کے لیے “بھیجنے کا پتہ” ایک جیسا ہونے کی اس طرح تصدیق کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ حقیقی پتہ ظاہر نہ ہو۔ آپ کسی بھی وقت والیٹ میں اپنی ادائیگی کے کریڈینشیئل کے پیچھے جا کر یہ چیک کر سکتے ہیں کہ کسی کارڈ میں دھوکہ دہی کی یہ بہتر روک تھام موجود ہے یا نہیں۔ اپنے ادائیگی کے نیٹ ورک کے ساتھ دھوکہ دہی کی روک تھام کی تشخیصات شیئر کرنے سے روکنے کے لیے آپ کوئی دوسرا کارڈ منتخب کر سکتے ہیں۔

جب آپ کسی ایپ کا استعمال کرتے ہیں یا Safari میں کسی ایسی ویب سائٹ پر جاتے ہیں جو Apple Pay کا استعمال iOS، ‏watchOS یا macOS میں کرتے ہیں تو ایپ یا ویب سائٹ یہ چیک کر سکتی ہے کہ آپ نے اس ڈیوائس پر Apple Pay فعال کیا ہے یا نہیں۔ کسی iOS ڈیوائس یا Mac پر Safari میں کسی ایسی ویب سائٹ دیکھنے کے دوران جس میں کارڈ شامل نہیں کیا جا سکتا، ویب سائٹ چیک کر سکتی ہے کہ ایک ہی Apple اکاؤنٹ کا استعمال کرنے والے iPhone یا Apple Watch پر Apple Pay سیٹ اپ کیا گیا ہے یا نہیں۔ آپ اپنی سیٹنگ تبدیل کر کے ان ویب سائٹ کو یہ چیک کرنے کے لیے غیر فعال کر سکتے ہیں کہ Apple Pay فعال ہے یا نہیں۔ اپنے iOS، ‏iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر، سیٹنگ > ایپ > Safari > ترقی یافتہ پر جائیں اور “Apple Pay کے لیے چیک کریں” کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔ اپنے Mac پر، Safari > سیٹنگ > ترقی یافتہ پر جائیں اور “ویب سائٹ کو Apple Pay اور Apple Card چیک کرنے کی اجازت دیں” کو غیر منتخب کریں۔

‏Apple Account ادائیگی کے طریقوں کا تحفظ

‏Apple ایکو سسٹم پر آپ کی ادائیگی کے طریقوں کا نظم کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے Apple یہ چیک کر سکتا ہے کہ Apple Pay کی ادائیگی کا کوئی طریقہ آپ کے Apple اکاؤنٹ کی فائل میں بطور ادائیگی کا طریقہ شامل کیے جانے کا اہل ہے یا نہیں اور ادائیگی کے وہ طریقے سیٹنگ > [آپ کا نام] > ادائیگی اور ترسیل > ادائیگی کا طریقہ شامل کریں > “ادائیگی کا طریقہ” میں ڈسپلے کیے جائیں گے۔ جب آپ Apple اکاؤنٹ سے لین دین کرتے ہیں، تو Apple یہ چیک کر سکتا ہے کہ فائل پر موجود Apple اکاؤنٹ ادائیگی کا کوئی طریقہ ⁨Apple Pay⁩ کے لیے اہل ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہے، تو ادائیگی کی آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنے میں مدد کے لیے، Apple ادائیگی کے اس طریقے کو ⁨Apple Pay⁩ کے لیے فعال کر سکتا ہے۔ آپ اپنے iOS، ‏iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر سیٹنگ > [آپ کا نام] > ادائیگی اور ترسیل میں جا کر اپنے Apple اکاؤنٹ کے ادائیگی کے طریقوں میں کسی بھی وقت ترمیم کر سکتے ہیں۔ اپنے Mac پر، سسٹم سیٹنگ > [آپ کا نام] > ادائیگی اور ترسیل پر جائیں۔

‏Apple آپ کی ادائیگی سے متعلق معلومات ارسال کرتا ہے لیکن اسے اسٹور نہیں کرتا ہے

آپ کی ادائیگی کی معلومات کو ایپ، ویب سائٹ، اور کاروباری چیٹ کے درمیان محفوظ طریقے سے ٹرانسمٹ کرنے کے لیے، ‏Apple کو معلومات انکرپٹڈ طور پر بھیجی جاتی ہیں جہاں اس کو تھوڑی دیر کے لیے ڈی کرپٹ اور مرچینٹ کی مخصوص کِی کے ساتھ دوبارہ انکرپٹ کیا جاتا ہے، تاکہ صرف مرچینٹ، ڈیولپر، یا ان کا ادائیگی کا پروسیسر ہی آپ کی ادائیگی کی معلومات کو ڈی کرپٹ کر سکے۔ جب آپ کسی ایسے ‏Mac پر ادائیگی کرتے ہیں جس میں کارڈ شامل نہیں کیا جا سکتا ہے، تو ‏Mac اور توثیق کرنے والا ڈیوائس ایک انکرپٹڈ چینل پر ‏Apple سرور کے ذریعے مواصلت کرتا ہے۔ ‏Apple کسی ایسی معلومات کو جس سے آپ کی ذاتی شناخت ظاہر ہوتی ہو برقرار نہیں رکھتا ہے۔

‏Apple Pay آپ کو فریق ثالث کے براؤزر میں ادائیگی کرنے اور لین دین کی توثیق کرنے کے لیے Apple Pay کا سپورٹ کرنے والے ڈیوائس کا استعمال کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ اس فیچر کا استعمال کرتے وقت، ‏Apple کے ذریعے فریق ثالث براؤزر اور آپ کے توثیقی ڈیوائس کے درمیان ‏Apple سرور کے ذریعے ایک کمیونکیشن چینل بنایا جائے گا، جس کی مدد سے آپ اپنی ترسیل اور ادائیگی کی تفصیلات کو اپڈیٹ کر سکیں گے اور اپنی توثیق فراہم کر سکیں گے۔ آپ کی ترسیل اور بلنگ کی معلومات اور آپ کی خریداری سے متعلقہ قیمتیں جیسے ٹیکس یا ترسیل کے خرچ کی معلومات کچھ دیر کے لیے Apple کے لیے ظاہر ہوں گی۔ ‏Apple کسی ایسی معلومات کو جس سے آپ کی ذاتی شناخت ظاہر ہوتی ہو برقرار نہیں رکھتا ہے۔

‏Apple Pay آرڈر ٹریکنگ

‏Apple Pay خریداری کرنے پر آپ کو آرڈر ٹریکنگ فراہم کرنے کے لیے شریک مرچینٹ آپ کے ڈیوائس کو آرڈر کی ٹریکنگ کے لیے ڈیوائس کی محدود آرڈر کی معلومات بھیجتا ہے۔ ‏اور Apple مرچینٹ کو مرچینٹ کے مخصوص ڈیوائس آئیڈنٹیفائر اور ایک Push ٹوکن فراہم کرتا ہے مرچینٹ جس کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوائس کو آرڈر کی اپڈیٹ فراہم کر سکتا ہے۔ ‏Apple مرچینٹ کے اپڈیٹ کو آسان بناتا ہے، لیکن نہ تو آرڈر کی معلومات اسٹور کرتا ہے اور نہ ہی یہ ٹریک کرتا ہے کی کتنے مرچینٹ، کتنی بار یا کون سے مرچینٹ آرڈر کی اپڈیٹ بھیجتے ہیں۔ آرڈر ٹرینکگ کی معلومات کو مقامی طور پر آپ کے ڈیوائس پر اسٹور کیا جاتا ہے اور Apple کے ذریعے اس تک رسائی نہ کی جاسکنے والی انکرپٹڈ کاپی کو سِنک کر کے اسے سبھی ڈیوائس پر اپ ٹو ڈیٹ رکھا جاتا ہے۔ آپ “مزید” بٹن پر ٹیپ کر کے، پھر “آرڈر” پر ٹیپ کر کے، کسی مخصوص آرڈر پر ٹیپ کر کے اور “آرڈر کا نظم کریں” پر ٹیپ کر کے والیٹ ایپ میں کسی بھی وقت اپنے Apple Pay آرڈر کا نظم کر سکتے ہیں۔ آپ “مزید” بٹن پر ٹیپ کر کے، پھر “آرڈر” پر ٹیپ کر کے، کسی مخصوص آرڈر پر ٹیپ کر کے، “مزید” بٹن پر ٹیپ کر کے پھر “اطلاعات میوٹ کریں” پر ٹیپ کر کے والیٹ ایپ میں آرڈر سے متعلق اطلاعات کا بھی نظم کر سکتے ہیں۔

جب آپ اپنے اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ کرتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ کے ڈیوائس میں ابھی بھی آرڈر کی محدود معلومات برقرار رہے جس کی وجہ سے ڈیوائس کو اپڈیٹ موصول ہو رہے ہیں۔ یہ معلومات ڈیوائس کے صارفین کو دکھائی نہیں دیں گی، تھوڑی دیر کے لیے انھیں برقرار رکھا جائے گا اور آپ کے ڈیوائس کے ذریعے سائن آؤٹ کے بعد ڈیوائس کو اپڈیٹ بھیجنے سے روکنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے ہی ان استعمال کیا جائے گا تاکہ آپ کے آرڈر کی معلومات کی غیر توثیق شدہ رسائی کو روکا جا سکے۔

فریق ثالث کے ایپ کے ساتھ اکاؤنٹ کی سرگرمی شیئر کرنا

آپ اپنے Apple Card، ‏Savings ‏Apple Cash اور اس سے جڑے ہوئے دیگر کارڈ اکاؤنٹ کی تفصیلات اور لین دین کی سرگزشت کو App Store کے اپنے اعتبار کے ذاتی مالی مینجمنٹ ایپ کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ ایپ کو والیٹ میں آپ کے Apple Pay اکاؤنٹ کی سرگرمی کو پڑھنے کی درخواست کرنی ہوگی۔ ان ایپ کے ساتھ آپ جو ڈیٹا شیئر کرتے ہیں اس پر آپ کا کنٹرول رہتا ہے اور آپ جو کچھ شیئر کرتے ہیں اسے کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ کے ذریعے فریق ثالث کے ایپ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے منتخب کردہ اکاؤنٹ کی سرگرمی، اُس ایپ کی رازداری کی پالیسی کے مطابق ہینڈل کی جائے گی۔ جب آپ اپنے اکاؤنٹ کی سرگرمی شیئر کرتے ہیں تو Apple آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات یا لین دین کی سرگزشتدیکھتا یا اسٹور نہیں کرتا ہے۔

ذاتی ڈیٹا پروسیس کرنے کے لیے قابل اطلاق قانونی بنیاد

ہم آپ کے ‏⁨Apple Pay⁩ کے ذاتی ڈیٹا کو عام طور پر ‏Apple کے ساتھ آپ کے معاہدے کی تکمیل کے لیے پروسیس کرتے ہیں جیسا کہ خدمت فراہم کرنے اور ہمارے قانونی تقاضوں کی تعمیل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ جہاں رضامندی مناسب قانونی بنیاد ہوتی ہے، ہم اسے قابل اطلاق مقامی قانون کے مطابق حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قابل اطلاق مقامی قانون کی ہدایات کے مطابق، ہم اپنے یا فریق ثالث کے جائز مفادات کے لیے حسب ضرورت ذاتی ڈیٹا کے مندرجہ ذیل زمروں کو پروسیس کرتے ہیں جن میں اس بارے میں معلومات شامل ہوتی ہے:

  • آپ کا اکاؤنٹ، جیسے آپ کا اکاؤنٹ فعال ہے یا نہیں
  • آپ کا ڈیوائس، جیسے ڈیوائس کی قسم، سافٹ ویئر کا ورژن اور ڈیوائس کا سیریل نمبر
  • آپ کا پاس، جیسے پاس پر ڈسپلے ہونے والی معلومات
  • آپ کا پاس جاری کرنے والا، جیسے فریق ثالث پاس کی اپڈیٹ فراہم کرنے کے لیے تصدیق شدہ ہے
  • آپ کے Apple Pay کا استعمال، مثال کے طور پر، آپ کے ذریعے شامل کردہ Apple Pay پاس کی تعداد
  • آپ کی لوکیشن

ان جائز مفادات میں شامل ہیں:

  • پاس کو شامل کرنا اور نظم کرنا
  • آپ کے اور دیگر لوگوں کے لیے خدمت کو بہتر بنانے اور آپٹیمائز کرنے میں مدد کرنا
  • آپ کے لیے اہم ترین فیچر دریافت کرنے میں مدد کرنا
  • اہلیت چیک کرنا
  • آپ کی درخواست کردہ خدمات فراہم کرنا
  • ‏⁨Apple Pay⁩ اور ‏Apple کی دیگر مصنوعات، اور خدمات اور آفر کے بارے میں مواصلات بھیجنا جن میں شاید آپ کی دلچسپی ہو
  • دھوکہ دہی اور دیگر مضر سرگرمی کو روکنا

دیگر معلومات

جب آپ والیٹ میں کسی کارڈ پر ٹیپ کرتے ہیں تو والیٹ اور Apple Pay کے فیچر کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے Apple فیچر کی اہلیت چیک کرنے کے لیے دیکھ سکتا ہے کہ کارڈ کس ملک میں جاری کیا گیا ہے اور کیا جاری کرنے والا اس فیچر میں شریک ہے یا نہیں۔

اگر آپ کے ڈیوائس میں لوکیشن کی خدمات فعال ہیں تو آپ کے ڈیوائس کی اس لوکیشن کو، جب آپ نے اسٹور سے خریداری کے لیے ڈیوائس کا استعمال کیا تھا، نامعلوم طریقے سے Apple کو بھیجا جائے گا اور والیٹ کارڈ کے لین دین کی سرگزشت میں کاروباری ناموں کی درستگی کو بہتر بنانے میں Apple Pay کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا اور Apple نقشہ، Apple Pay اور والیٹ کو بہتر بنانے کے لیے مجموعی طور پر اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے iOS، ‏iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات > سسٹم کی خدمات میں جا کر اور “Apple Pay مرچینٹ کی شناخت” کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کر کے کسی بھی وقت Apple Pay کی لوکیشن پر مبنی یہ فنکشنیلٹی غیر فعال کر سکتے ہیں۔ اپنے Mac پر، سسٹم سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > رازداری > لوکیشن کی خدمات پر جائیں، پھر والیٹ کو بند کرنے کے لیے کلک کریں۔

⁨Apple Pay⁩ کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے، Apple آپ کے Apple Pay کے استعمال سے متعلق معلومات جمع کرتا ہے اور ان معلومات کو اس طریقے سے اسٹور کرتا ہے کہ اس سے ذاتی طور پر آپ کی شناخت ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ ان معلومات میں وہ وقت شامل ہوتا ہے جو آپ کو کامیابی کے ساتھ کارڈ شامل کرنے یا Apple Pay کا استعمال کر کے لین دین مکمل کرنے میں لگتا ہے۔ ‏Apple یہ بتانے والے اشاروں کو بھی برقرار رکھتا ہے کہ آیا آپ Apple Pay پر فعال طریقے سے لین دین کرتے ہیں، جیسے کہ آپ نے گزشتہ ہفتے Apple Pay سے خریداری کی ہے۔ ‏Apple پر اس خریداری یا سرگرمی کی معلومات شیئر کیے بغیر جو کی جانی ہے آپ کے ڈیوائس پر ان سگنل کا حساب لگایا جاتا ہے۔ ‏Apple ان معلومات کا استعمال Apple کے دیگر پروڈکٹ اور خدمات میں بہتری لانے، مارکیٹنگ، اور دھوکہ دہی روکنے اور سیکورٹی کے مقاصد کے لیے کر سکتا ہے۔

کسی بھی کارڈ ہولڈر، صارف، مرچینٹ کے معاہدے کی شرائط یا ‏⁨Apple Pay⁩ کے فیچر کے استعمال کے لیے قابل اطلاق دیگر شرائط وضوابط آپ کے کارڈ کے استعمال اور ⁨Apple Pay⁩ کے ساتھ ان کے استعمال کی نگرانی جاری رہے گی، اور ایسی شرائط میں اضافی رازداری کی پالیسیاں ہو سکتی ہیں۔ نہ تو Apple نہ ہی Apple Pay فراہم کرنے والی اس کی ملحقہ کمپنیاں کوئی بینک ہیں اور یہ نوٹس آپ کے بینک کی طرف سے آپ کو بھیجی گئی کسی نوٹس کے علاوہ ہے۔ اگر Apple کو Apple Pay کے استعمال کے سلسلے میں دھوکہ دہی کا شبہ ہوتا ہے، تو ممکنہ دھوکہ دہی والے Apple اکاؤنٹ اور لین دین کے بارے میں معلومات آپ کے کارڈ جاری کرنے والے یا ادائیگی کے نیٹ ورک فراہم کنندہ کے ساتھ دھوکہ دہی روکنے کے لیے شیئر کی جا سکتی ہیں۔

‏Apple کے ذریعے ذاتی ڈیٹا تب تک برقرار رکھا جاتا ہے جب تک اس نوٹس اور ‏Apple کی رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ مقاصد سمیت اس کے جمع کیے جانے کے مقاصد کی تکمیل کے لیے ضروری ہوتا ہے یا جب تک برقرار رکھنا قانوناً لازمی ہوتا ہے۔ ریٹینشن کی مدت کا تجزیہ کرتے وقت ہم سب سے پہلے احتیاط سے معائنہ کرتے ہیں کہ کیا جمع کردہ ذاتی ڈیٹا برقرار رکھنا ضروری ہے، اور اگر ریٹینشن مطلوب ہے، تو قانوناً جائز سب سے کم ممکنہ مدت کیے لیے ڈیٹا برقرار رکھنے کا کام کرتے ہیں۔

‏Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت ‏Apple کی رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا جسے ‏www.apple.com/in/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے۔

2025-12-12