آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch اور رازداری

“آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کی مدد سے آپ اپنی فیملی کے کسی رکن کی Apple Watch کو اپنے iPhone کے ساتھ پیئر کر سکتے ہیں۔ کچھ فیچر کے لیے آپ کو اپنی فیملی کے رکن کی Apple Watch سے کچھ ڈیٹا حاصل کرنے کی درخواست کرنی ہوگی۔
 

“آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ آپ کو شیئر کی جانے والی چیزوں کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے۔


Privacy Icon

  • “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کی مدد سے آپ اپنی فیملی کے کسی رکن کی Apple Watch کو اپنے iPhone کے ساتھ پیئر کر سکتے ہیں۔
  • کچھ watchOS فیچر جو “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” میں دستیاب ہیں ان کے لیے ذاتی ڈیٹا مطلوب ہو سکتا ہے۔
  • کچھ فیچر کے لیے آپ اپنی فیملی کے رکن کی Apple Watch سے کچھ ڈیٹا حاصل کرنے کی درخواست کرنے یا متعلقہ سرگرمی کا لاگ دیکھنے کے اہل ہوں گے۔ اس میں آپ کی فیملی کے رکن کی صحت کا ڈیٹا، اسکول ٹائم اَنلاک، لوکیشن اور روابط کا ڈیٹا جیسی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ صحت کا ڈیٹا اور اسکول ٹائم اَنلاک کے لیے، یہ معلومات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ ‏Apple کو صرف اس لیے بھیجی جائے گی تاکہ متعلقہ معلومات اور لاگ کو شیئر کیا جا سکے۔

“آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کی مدد سے آپ اپنی فیملی کے کسی رکن کی Apple Watch کو اپنے iPhone کے ساتھ پیئر کر سکتے ہیں۔ “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کے لیے ضروری ہے کہ آپ اور آپ کی فیملی کے رکن ایک ہی فیملی شیئرنگ کا حصہ ہوں اور آپ اپنی فیملی گروپ میں فیملی کے ناظم ہوں یا والدین / سرپرست ہوں۔ اگر آپ کے پاس فیملی شیئرنگ نہیں ہے تو آپ کو اسے سیٹ اپ کرنا ہوگا یا اگر آپ کی فیملی کے رکن کے پاس Apple اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کو اسے بنانا ہوگا۔

“آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کے ساتھ، watchOS کے کچھ فیچر فیملی کے رکن کی Apple Watch آپ کے iPhone کے قریب نہ ہونے پر بھی استعمال کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ضروری نہیں کہ “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کے ساتھ watchOS کے سبھی فیچر دستیاب ہوں۔ اگر Apple Watch میں موبائل سروس پلان نہ ہو یا فیملی کے رکن کی عمر پر منحصر ہو تو ممکن ہے کہ watchOS کے کچھ اضافی فیچر جیسے کال کرنے کی صلاحیت دستیاب نہ ہوں۔ جب آپ “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” میں موبائل سروس کی صلاحیت والی کوئی Apple Watch شامل کرتے ہیں تو Apple Watch کا سیریل نمبر اور موبائل سروس ہارڈ ویئر آئیڈنٹیفائر Apple کو بھیجے جائیں گے تاکہ موبائل سروس پلان کو کنفیگر کیا جا سکے۔

کچھ فیچر کے لیے آپ کو اپنی فیملی کے رکن کی Apple Watch سے کچھ ڈیٹا حاصل کرنے کی درخواست کرنی ہوگی۔ اس میں آپ کی فیملی کے رکن کی صحت، لوکیشن اور روابط کا ڈیٹا جیسی معلومات شامل ہوتی ہیں۔ آپ کی فیملی کے رکن کے پاس اس ڈیٹا کو آپ کے ساتھ شیئر کرنے یا اس کی شیئرنگ روکنے کا اختیار ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی فیملی کے رکن کی صحت کے ڈیٹا تک رسائی کی اہلیت کی درخواست کرتے ہیں، تو اس رکن کی گھڑی پر اسے مطلع کیا جائے گا۔ اگر آپ کی فیملی کے رکن اپنے صحت کا ڈیٹا آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا اختیار منتخب کرتے ہیں تو یہ معلومات Apple کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ طریقے سے بھیجی جائیں گی۔ یہ ڈیٹا آپ کے Apple اکاؤنٹ سے صرف اس لیے جڑا رہے گا تاکہ Apple کے ذریعے ان معلومات کو شیئر کرنے اجازت دی جا سکے۔

اسکول ٹائم کے ساتھ، آپ اس وقت کا تعین کر سکتے ہیں جب Apple Watch کے کچھ فیچر کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اگر اسکول ٹائم کے دوران آپ کی فیملی کے رکن اپنی گھڑی اَنلاک کرتے ہیں تو آپ اپنے iPhone پر Apple Watch ایپ میں یہ اَنلاک دیکھ سکتے ہیں۔ یہ معلومات اینڈ-ٹو-اینڈ انکرپٹ طریقے سے Apple کو بھیجی جاتی ہے لیکن یہ آپ کے Apple اکاؤنٹ سے صرف اس لیے جڑی رہے گی تاکہ Apple کے ذریعے اَنلاک کی معلومات فراہم کی جا سکے۔

“آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کے ذریعے، آپ اپنے iPhone پر اپنی فیملی کے رکن کی Apple Watch کے لاگ یا اسکرین شاٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ اپنے iPhone پر Apple Watch ایپ کے ذریعے “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کو کسی بھی وقت غیر فعال کر سکتے ہیں اور آپ کی فیملی کا رکن Apple Watch پر سیٹنگ میں جا کر “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کو غیر فعال کر سکتا ہے۔ آپ کی فیملی کا رکن کسی بھی وقت اپنی Apple Watch پر سیٹنگ میں جا کر اپنی ترجیحات بھی تبدیل کر سکتا ہے جس میں آپ کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنا شامل ہے۔

‏Apple کے ذریعے ذاتی ڈیٹا تب تک برقرار رکھا جاتا ہے جب تک اس نوٹس اور ‏Apple کی رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ مقاصد سمیت اس کے جمع کیے جانے کے مقاصد کی تکمیل کے لیے ضروری ہوتا ہے یا جب تک برقرار رکھنا قانوناً لازمی ہوتا ہے۔ ریٹینشن کی مدت کا تجزیہ کرتے وقت ہم سب سے پہلے احتیاط سے معائنہ کرتے ہیں کہ کیا جمع کردہ ذاتی ڈیٹا برقرار رکھنا ضروری ہے، اور اگر ریٹینشن مطلوب ہے، تو قانوناً جائز سب سے کم ممکنہ مدت کیے لیے ڈیٹا برقرار رکھنے کا کام کرتے ہیں۔

ہمہ وقت، “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کے استعمال یا “آپ کے بچوں کے لیے Apple Watch” کے ذریعے فعال کردہ کسی فیچر کے استعمال کے دوران Apple کے ذریعے حاصل کردہ معلومات Apple کی رازداری کی پالیسی کے مطابق استعمال کی جائے گی، جو www.apple.com/privacy پر دستیاب ہے۔

2025-12-12