‏⁨Face ID⁩ اور رازداری

‏⁨Face ID⁩ کو آپ کی معلومات کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


‏Face ID آپ کی تصدیق TrueDepth کیمرا استعمال کرتے ہوئے کرتی ہے

‏Face ID کا استعمال آپ کے iPhone یا iPad کو اَنلاک کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ ‏TrueDepth کیمرا کے استعمال سے Face ID طے کرتی ہے کی آیا iPhone یا iPad کی طرف دیکھنے والا شخص درج کیا گیا صارف ہے یا نہیں۔ ‏Face ID کے دیگر استعمال میں Apple Pay سے ادائیگی کرنا، App Store میں خریداری کرنا اور ایپ کے اندر تصدیق شامل ہیں۔

‏Face ID ڈیٹا، جس میں آپ کے چہرے کی ریاضیاتی نمائندگی شامل ہے، انکرپٹڈ ہے اور صرف Secure Enclave میں دستیاب “کِی” سے محفوظ ہے۔ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے جب آپ Face ID استعمال کرتے ہیں بشمول اس وقت جب آپ کامیابی کے ساتھ تصدیق کرتے ہیں تو اس ڈیٹا کو بہتر اور اپڈیٹ کیا جائے گا۔ ‏Face ID اس ڈیٹا کو قریبی مماثلت کی شناخت ہونے پر اپڈیٹ بھی کرے گی لیکن اس کے بعد ڈیوائس اَنلاک کرنے کے لیے پاس کوڈ درج کیا جاتا ہے۔

‏Face ID ڈیٹا آپ کے ڈیوائس کے ساتھ ہی رہتا ہے اور کبھی بھی iCloud یا کہیں اور اس کا بیک اپ نہیں لیا جاتا ہے۔

‏Face ID پر آپ کا کنٹرول ہے

اگر آپ Face ID میں اندراج کرنے کا اختیار منتخب کرتے ہیں تو آپ اسے کنٹرول کر سکتے ہیں کہ اس کا استعمال کیسے کیا جائے یا آپ اسے کسی بھی وقت غیر فعال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Face ID کا استعمال اپنے iPhone یا iPad کو اَنلاک کرنے کے لیے نہیں کرنا چاہتے ہیں تو سیٹنگ > “Face ID اور پاس کوڈ” میں جائیں، اپنا پاس کوڈ درج کریں پھر “iPhone اَنلاک” یا “iPad اَنلاک” بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔ ‏⁨Face ID⁩ غیر فعال کرنے کے لیے، سیٹنگ > ⁨Face ID⁩ اور پاس کوڈ میں جائیں، اپنا پاس کوڈ درج کریں، پھر “⁨Face ID⁩ ری سیٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ڈیوائس سے آپ کے چہرے کی ریاضیاتی تشکیل سمیت ‏⁨Face ID⁩ کا ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔ اگر “پتہ لگائیں” کا استعمال کر کے یا سبھی مواد اور سیٹنگ کو مٹا کر اپنے ڈیوائس کا ڈیٹا مٹانا یا ری سیٹ کرنا منتخب کرتے ہیں، تو ‏⁨Face ID⁩ کا سبھی ڈیٹا حذف ہو جائے گا۔

‏⁨Face ID⁩ اور ایپ

تصدیق کے لیے آپ اعانت یافتہ ایپ میں ‏⁨Face ID⁩ فعال کر سکتے ہیں۔ ایپ کو صرف تصدیق کامیاب ہونے پر ہی مطلع کیا جاتا ہے۔ ایپ کے ذریعے مندرج چہرے سے منسلک ‏⁨Face ID⁩ ڈیٹا تک رسائی نہیں کیا جا سکتا۔

‏TrueDepth کیمرا کے دیگر استعمالات

اگر آپ ‏⁨Face ID⁩ میں اندراج نہیں کرتے ہیں تب بھی ‏TrueDepth کیمرا توجہ سے متعلق فیچر کو سپورٹ کرنے کے لیے ذہانت سے فعال ہوتا ہے، جیسے کہ جب آپ اپنے ‏iPhone یا ‏iPad کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں تو ڈسپلے کی روشنی کم کرنا یا جب آپ ڈیوائس کی طرف دیکھ رہے ہیں تو الرٹ کے والیوم کو کم کرنا۔ مثال کے طور پر، جب آپ ‏Safari کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا ڈیوائس یہ طے کرنے کے لیے چیک کرے گا کہ آپ ڈیوائس کی طرف دیکھ رہے ہیں یا نہیں اور اگر آپ ڈیوائس کی طرف نہیں دیکھ رہے ہیں تو اسکرین کو بند کر دے گا۔

اگر آپ ان فیچر کا استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ سیٹنگ > ‏⁨Face ID⁩ اور پاس کوڈ میں جا کر اپنا پاس کوڈ درج کریں، پھر اٹینشن اویئر فیچر کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔

2025-12-12