‏iCloud کے تجزیے اور رازداری

تجزیے کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں۔


اپنے ‏Apple اکاؤنٹ سے استعمال اور ڈیٹا کے تجزیوں کی اجازت دے کر ‏Siri اور ایسی ہی دیگر انٹیلیجنٹ خصوصیات پر مشتمل پروڈکٹ اور خدمات کو بہتر بنانے میں ‏Apple کی مدد کریں۔ ای میل کے پیغامات کے متن کے ٹکڑوں یا آپ کے اکاؤنٹ کے دیگر یکساں ڈیٹا سمیت آپ کے ‏Apple اکاؤنٹ کے ڈیٹا کا مکمل تجزیہ متغیر رازداری جیسی رازداری کی تحفظاتی تکنیک کا استعمال کرنے کے بعد ہی کیا جاتا ہے تاکہ اسے آپ سے یا آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک نہ کیا جا سکے۔

آپ کسی بھی وقت iCloud تجزیے کو غیر فعال کرنے کا اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > تجزیے اور بہتری میں جائیں اور ”iCloud کے تجزیے شیئر کریں” کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔

‏Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت ‏Apple کی رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا، جسے ‏www.apple.com/in/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے

2025-12-12