الیکٹرک گاڑیوں کے راستے کا تعین بہتر بنائیں اور رازداری
الیکٹرک گاڑیوں کے راستے کا تعین بہتر بنائیں کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں۔
اگر آپ الیکٹرک گاڑیوں کے راستے کا تعین بہتر بنائیں کو فعال کرنا منتخب کرتے ہیں، تو Apple مندرجہ ذیل معلومات جمع کر سکتا ہے:
- کیا آپ کے روٹ پر بیٹری چارج کا اسٹاپ شامل کیا گیا تھا
- کیا آپ کے روٹ کے کسی بھی حصے کے دوران آپ کی بیٹری ختم ہو گئی تھی
- آپ کی بیٹری کا باقی فیصد
- آپ کی گاڑی کی بیٹری کی موجودہ کیپیسٹی اور بیٹری کی زیادہ سے زیادہ کیپیسٹی
- آپ کے روٹ پر کسی مخصوص بیٹری چارج کے اسٹاپ پر آپ کی گاڑی کو چارج ہونے میں کتنا وقت لگے گا
- سفر کی باقی رینج اور آپ کی گاڑی کی زیادہ ترین رینج
- آپ کی گاڑی کی توانائی کی کھپت سے متعلق ڈیٹا
- آپ کے روٹ سے متعلق معلومات، بشمول آپ کی منزل تک کے سفر کا متوقع وقت
اس سے Apple ہماری بیٹری کے چارج کے تخمینہ کی درستگی کی بہتر تشخیص کر پائے گا۔ الیکٹرک گاڑیوں کے راستے کا تعین اور لوکیشن پر مبنی Apple کی دیگر مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے Apple اس ڈیٹا کو صرف نامعلوم شکل میں برقرار رکھتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت سیٹنگ > ایپ > نقشہ > الیکٹرک گاڑیوں کے راستے کا تعین بہتر بنائیں پر جا کر “الیکٹرک گاڑیوں کے راستے کا تعین بہتر بنائیں” کو بند کر سکتے ہیں۔
2025-12-12