Apple Intelligence اور رازداری
Apple Intelligence کو آپ کی معلومات کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Apple Intelligence ایسے جنریٹِو AI فیچروں کا سسٹم ہے جو آپ کے روز مرہ کے کاموں میں مدد کرنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ Apple Intelligence اپنے ای میل یا نوٹ کو دوبارہ لکھنے یا پروف ریڈ کرنے، چھوٹ گئے پیغامات کا خلاصہ تیار کرنے، ’تصویر’ میں حسب خواہش میموری بنانے، امیج جنریٹ کرنے وغیرہ میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ Apple Intelligence کو Apple کے ذریعےآپ کا ذاتی ڈیٹا جمع کیے بغیر ہی ذاتی نوعیت کی ذہانت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
حسب خواہش تجربہ فراہم کرنے کے لیے، Apple Intelligence آپ کے کیلنڈر کے ائندہ ایونٹ، اور آپ کے ذریعے اکثر استعمال کیے جانے والے ایپ جیسے آپ کے ڈیوائس پر موجود سبھی ایپ کی معلومات کا استعمال کرتا ہے۔ آپ کو بہتر تعاون فراہم کرنے کے لیے Apple Intelligence جنریٹِو ماڈل کے لیے ضروری ڈیٹا کی شناخت کرتا ہے لیکن وہ ڈیٹا اسٹور نہیں کیا جاتا ہے اور نہ ہی Apple اس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
اگر ممکن ہو تو Apple Intelligence ماڈل پوری طرح ڈیوائس پر ہی چلائے جاتے ہیں تاکہ ڈیٹا کو آپ کے ڈیوائس سے باہر بھیجے بغیر ہی ٹاسک کو مکمل کیا جا سکے۔ مثال کے طور پر، Apple Intelligence جب آپ کو آپ کے ای میل، پیغامات اور اطلاعات کی پری ویو تفصیلات فراہم کرتا ہے، تو یہ تفصیلات آن ڈیوائس ماڈل کے ذریعے جنریٹ کی جاتی ہیں۔ حالانکہ، کبھی کبھی Apple Intelligence کو ایسے ماڈل کی مدد لینی پڑ سکتی ہے جس کے لیے مطلوبہ کمپیوٹیشنل قوت آپ کا ڈیوائس خود فراہم نہیں کر سکتا ہے۔ ان ٹاسک کے لیے، Apple Intelligence آپ کی درخواست کو پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ کو بھیجتا ہے۔ پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ سرور پر مبنی ایک ذہانتی سسٹم ہے جسے آپ کی رازداری کا تحفظ کرتے ہوئے زیادہ پیچیدہ درخواستوں کو ہینڈل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ کسی ای میل کو پروف ریڈ یا اس میں ترمیم کرنے کے لیے رائٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہیں، تو سرور پر مبنی ماڈل پر پروف ریڈ یا ترمیم کرنے کے لیے آپ کا ڈیوائس اس ای میل کو پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ کو بھیج سکتا ہے۔
جب آپ Apple Intelligence ٹاسک شروع کرتے ہیں، تو آپ کے ڈیوائس پر چلنے والا ماڈل یہ تجزیہ کرتا ہے کہ وہ ٹاسک ڈیوائس پر مکمل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اگر سرور پر مبنی بڑا ماڈل مطلوب ہو، تو Apple Intelligence کے ذریعے پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ کا استعمال کر کے Apple Silicon سرور پر پروسیس کرنے کے لیے صرف وہی ڈیٹا بھیجا جاتا ہے جو آپ کی درخواست کے لیے اہم ہوتا ہے۔ پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ کو بھیجا جانے والا یا اس سے واپس حاصل کیا جانے والا ڈیٹا اسٹور نہیں کیا جاتا ہے نہ ہی Apple اس تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ڈیٹا کو صرف آپ کی درخواست کی تکمیل کے لیے پروسیس کیا جاتا ہے، جس کے بعد نتائج محفوظ طریقے سے آپ کے ڈیوائس پر واپس بھیج دیے جاتے ہیں اور پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ انہیں اپنے پاس برقرار نہیں رکھتا ہے۔ جب آپ کا ڈیوائس پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ پر کوئی درخواست بھیجتا ہے، تو Apple صرف درخواست اور جواب کے تخمینی سائز، درخواست کے لیے کون سے فیچر استعمال کیے گئے ہیں اور درخواست کی تکمیل میں لگنے والا وقت جیسی درخواست سے متعلق محدود معلومات جمع کرتا ہے۔ اس ڈیٹا میں آپ کی درخواست یا واپس بھیجے گئے نتیجے کے مواد سے متعلق معلومات شامل نہیں ہوتی ہیں۔ یہ ناقابل شناخت ہے یا آپ کے Apple اکاؤنٹ یا Apple کی دیگر خدمات کے آپ کے استعمال سے Apple کو حاصل دیگر ڈیٹا سے اسے لنک نہیں کیا جاتا ہے۔
آپ سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > Apple Intelligence رپورٹ پر جا کر اور رپورٹ کی مدت منتخب کر کے یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کے ڈیٹا کو کس طرح پروسیس کیا جاتا ہے، اپنے iOS،iPadOS، یا visionOS ڈیوائس پر Apple Intelligence کے لیے ٹرانسپیرنسی چالو کر سکتے ہیں۔ Mac پر، سسٹم سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > Apple Intelligence رپورٹ پر جائیں اور رپورٹ کی مدت کو چالو کریں۔ درخواست کرنے کے بعد آپ فائل اکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ اس ٹرانسپیرنسی لاگنگ میں آپ کے ڈیوائس سے بھیجی گئی اور پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ کے ذریعے پروسیس کی گئی درخواستیں دکھائی جائیں گی جن میں watchOS سے کی جانے والی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ ChatGPT اکسٹنشن کو فعال کرتے ہیں، تو اس میں Siri، رائٹنگ ٹول اور بصری ذہانت جیسے اعانت یافتہ فیچر کے ساتھ ChatGPT کے استعمال کے وقت ChatGPT کو بھیجی گئی درخواستیں شامل کی جائیں گی۔
اگر آپ Apple کے ساتھ ڈیوائس کے تجزیے شیئر کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو Apple ایگریگیٹ کیے گئے رجحانات کے حوالے سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے رازداری کے تحفظ کی تکنیکوں کا استعمال کر سکتا ہے، جس میں Apple Intelligence میں بہتری کے لیے Apple Intelligence کے ذریعے پروسیس کیا گیا ڈیٹا شامل ہے۔ ان حفاظتوں کے نتیجے میں، Apple انفرادی صارف ڈیٹا یا مواد جمع کیے بغیر اس ڈیٹا کا استعمال Apple Intelligence کے فیچروں کی بہتری کے طریقے کو سمجھنے کے لیے کر سکتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت اپنے iOS iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > تجزیے اور بہتری میں جا کر “[ڈیوائس] کے تجزیے شیئر کریں” بند کر کے ڈیوائس کے تجزیے کی شیئرنگ غیر فعال کر سکتے ہیں۔ Mac پر، سسٹم سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > تجزیے اور بہتری پر جائیں اور “Mac کے تجزیے شیئر کریں” کو بند کریں۔
2025-12-12