ریٹنگ اور تصاویر اور رازداری
ریٹنگ اور تصاویر آپ کو اپنے پسندیدہ دلچسپی کے مقامات (“POI”) پر امیج، ریٹنگ یا دیگر مواد (“سبمشن”) پوسٹ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
![]()
- آپ کے ذریعے شیئر کی جانے والی تصاویر سروس کی انٹیگرٹی برقرار رکھنے کے لیے آپ کے Apple اکاؤنٹ سے لنک کی جاتی ہیں۔ ریٹنگ اس آئیڈنٹیفائر سے منسلک ہیں جو لگاتار بدلتا رہتا ہے اور آپ کے Apple اکاؤنٹ سے لنک نہیں ہے۔
- ریٹنگ اور تصاویر کے باہر، نقشہ کے اندر آپ کی دیگر سرگرمیوں اور “مسئلے کی رپورٹ کریں” آپ کے Apple اکاؤنٹ سے لنک نہیں ہیں اور ایسے بلا ترتیب آئیڈنٹیفائر کے ساتھ منسلک رہتے ہیں جو آپ کے ذریعے ایپ کا استعمال کرنے پر خود کو ری سیٹ کرتے ہیں۔
- بغیر ذاتی ڈیٹا والی امیج کا استعمال پروڈکٹ اور سروس کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے، اور ہماری شرائط کی تکمیل نہ کرنے والی نمونہ امیج کا استعمال مستقبل میں ایسے مواد کو فلٹر کرنے کی ہماری اہلیت میں بہتری لانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
ریٹنگ اور تصاویر اور Apple کی سبھی خدمات کو بالکل نئے سرے سے آپ کی رازداری کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ کے تجربات میں بہتری لانے کے لیے ہم صرف ضروری ڈیٹا کو جمع کرنے میں سخت محنت کرتے ہیں۔ جب ہم ڈیٹا جمع کرتے ہیں، تو ہم یہ مانتے ہیں کہ آپ کا یہ جاننا ضروری ہے کہ ہم کیا جمع کر رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے کیوں ضروری ہیں تاکہ آپ اپنے باخبر اختیارات کا تعین کر سکیں۔
ریٹنگ اور تصاویر فراہم کرنا
اپنی پسند کے POI کے لیے تصویر اپلوڈ کرنے کے لیے آپ کے پاس Apple اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔ آپ کی قریب ترین لوکیشن اور آپ کی امیج سے منسلک لوکیشن کی معلومات Apple کو بھی بھیجی جائیں گی اور سبمشن کی صداقت کی تصدیق کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ آپ کی تصویر کے سبمشن آپ کے Apple اکاؤنٹ سے لنک کیے جائیں گے۔ آپ نے جو ریٹنگ جمع کی ہے وہ آئیڈنٹیفائر سے منسلک ہے جو لگاتار بدلتا رہتا ہے اور آپ کے Apple اکاؤنٹ سے لنک نہیں ہے۔ آپ کے سبمشن کے بارے میں استعمال کے تجزیے جیسے کچھ غیر ذاتی ڈیٹا بھی ہم جمع کرتے ہیں جو آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک نہیں ہوتے ہیں۔
اپنی پسند کے عرفی نام کا استعمال کر کے آپ نقشہ میں دکھائی جانے والی اپنی سبھی تصاویر کے لیے عوامی کریڈٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کریڈٹ حاصل کرنا منتخب کرتے ہیں، تو نقشہ پر آپ کے ذریعے جمع کی گئی سبھی تصاویر میں آپ کا عرفی نام نقشہ کے دیگر صارفین کو بھی دکھائی دے گا۔ آپ اپنے iOS، iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر نقشہ > [آپ کی تصویر یا نام کے ابتدائی حروف] > ترجیحات > “تصویر کا کریڈٹ” پر جا کر اور “کریڈٹ دکھائیں” بند کرنے یا اپنے عرفی نام میں ترمیم کرنے کے لیے ٹیپ کر کے یا Mac پر نقشہ > سیٹنگ > ریٹنگ اور تصاویر میں جا کر کریڈٹ حاصل کرنا بند کر سکتے ہیں یا اپنا عرفی نام تبدیل کر سکتے ہیں۔ تبدیلیاں لاگو کرنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
آپ نقشہ کو تصاویر فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ان کی اپنی مصنوعات اور خدمات میں آپ کے ذریعے نقشہ میں شامل کی جانے والی تصاویر کا استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اگر آپ ان کمپنیوں کو اپنی تصاویر کا استعمال کرنے کی اجازت دینا منتخب کرتے ہیں، تو Apple تصاویر اور اُن کی لوکیشن شیئر کرے گا لیکن آپ کی شناخت ظاہر کرنے والی معلومات شیئر نہیں کرے گا۔ اگر آپ سیٹنگ > ایپ > نقشہ > تصویر کا استعمال میں جائیں اور اپنے iOS، iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر “تصویر کے فراہم کنندگان کو اپنی تصاویر استعمال کرنے کی اجازت دیں” کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں یا Mac پر نقشہ > سیٹنگ > ریٹنگ اور تصاویر میں جائیں، اور “تصویر کے فراہم کنندگان کو اپنی تصاویر استعمال کرنے کی اجازت دیں” کو غیر منتخب کریں، تو وہ کمپنیاں آئندہ آپ کی تصاویر استعمال نہیں کر سکیں گی۔ تبدیلیاں لاگو ہونے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
جب آپ ریٹنگ اور تصاویر کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے ذاتی ڈیٹا یا دیگر لوگوں کے ذاتی ڈیٹا (مثلاً کسی شخص کی شناخت کرنے والی امیج) کو ڈسپلے کرنے والی امیج قبول نہیں کی جا سکتی ہیں۔
نقشہ تجویز کر سکتا ہے کہ اگر آپ نے حال ہی میں POI کا وِزٹ کیا ہے یا کوئی تصویر لی ہے تو آپ ریٹنگ یا تصویر جمع کریں۔ یہ تجاویز آن ڈیوائس پروسیسنگ کا استعمال کر کے فراہم کیے جاتے ہیں اور Apple کے ذریعے ریڈ نہیں کیے جا سکتے۔ آپ اپنے iOS، iPadOS یا visionOS ڈیوائس پر، سیٹنگ > ایپ > نقشہ میں جا کر اور “ریٹنگ اور تصاویر کی تجاویز دکھائیں” پر کلک کر کے اور اپنے Mac پر نقشہ > سیٹنگ > ریٹنگ اور تصاویر پر جا کر “ریٹنگ اور تصاویر کی تجاویز دکھائیں” کو غیر فعال کر کے ان تجاویز کو موصول نہ کرنے کا اختیار منتخب کر سکتے ہیں۔
ریٹنگ اور تصاویر کو بہتر کرنا
ریٹنگ اور تصاویر میں، ہمارا ہدف POI پلیس کارڈ پر سب سے زیادہ متعلقہ اور متنوع امیج کو ڈسپلے کرنا اور رینک کرنا ہوتا ہے۔ پروڈکٹ اور خدمت کو بہتر بنانے کے لیے آپ کے سبمشن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی امیج کا استعمال اس مقصد کے لیے کرنے سے پہلے، ہم کسی بھی ذاتی ڈیٹا کو ہٹاتے ہیں اور آپ کے Apple اکاؤنٹ سے سبمشن کو غیر منسلک کرتے ہیں۔
ہماری شرائط (www.apple.com/uk/legal/internet-services/maps/ratings-photos/uk/terms.html) کی خلاف ورزی کرنے والے سبمشن کو فلٹر کرنا بھی ہمارا ہدف ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسے مواد جمع کرتے ہیں، تو ہمارا ارادہ یہ ہوتا ہے کہ اسے پوسٹ نہ کیا جائے یا دھندلا کر دیا جائے، آپ کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جا سکتا ہے اور کچھ معاملات میں ہم آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک ای میل ایڈریس کا استعمال کر کے آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ خدمت کی انٹیگرٹی بنائے رکھنے کے لیے، مستقبل میں اس طرح کے مواد کو فلٹر کر کے باہر کرنے کی ہماری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ہماری شرائط کو پورا نہ کرنے والی امیج کے کچھ نمونے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فریق ثالث کے ساتھ شیئر کریں
Apple کو بھیجا جانے والا ڈیٹا معتمد خدمت فراہم کنندگان کے ذریعے پروسیس اور اسٹور کیا جا سکتا ہے۔
ذاتی ڈیٹا پروسیس کرنے کے لیے قابل اطلاق قانونی بنیاد
ہم ریٹنگ اور تصاویر کے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو عام طور پر پروسیس کرتے ہیں جیسا کہ خدمت فراہم کرنے اور ہمارے قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ جہاں رضامندی مناسب قانونی بنیاد ہوتی ہے، ہم اسے قابل اطلاق مقامی قانون کے مطابق حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
قابل اطلاق مقامی قانون کی ہدایات کے مطابق، ہم اپنے یا فریق ثالث کے جائز مفادات کے لیے حسب ضرورت ذاتی ڈیٹا کے مندرجہ ذیل زمروں کو پروسیس کرتے ہیں تاکہ:
- سبمشن کی صداقت برقرار رکھنا
- خدمت کی انٹیگرٹی بنائے رکھنا
استعمال کردہ ڈیٹا میں شامل ہے:
- آپ کی امیج سے منسلک قریب ترین لوکیشن اور لوکیشن کی معلومات
- امیج کے وہ نمونے جو ہماری شرائط کو پورا نہیں کرتے
ریٹینشن
آپ ریٹنگ اور تصاویر میں جو تصاویر جمع کرتے ہیں، جب تک آپ اسے حذف نہیں کرتے یا اس مواد کو ہٹا نہیں دیتے یا privacy.apple.com پر Apple کے رازداری پورٹل کے ذریعے یا قانونی ضرورت کے مطابق اکاؤنٹ حذف کرنے کی درخواست جمع نہیں کرتے، تب تک ہم ان کو برقرار رکھتے ہیں اور انہیں آپ کے Apple اکاؤنٹ میں اسٹور کرتے ہیں۔ نقشہ ایپ کا استعمال کر کے آپ اپنی تصاویر کا سبمشن حذف کر سکتے ہیں اور اپنی ریٹنگ کو ہٹا سکتے ہیں یا تبدیل کر سکتے ہیں۔ ریٹنگ یا تصاویر سے متعلق آپ کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے، ایسے کسی سوال یا تشویش کے بارے میں یا آپ ہمارے ڈیٹا تحفظ آفیسر سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ www.apple.com/in/legal/privacy/contact پر ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت Apple کی رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا، جسے www.apple.com/in/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے
2025-12-12