تشویش کی رپورٹ کریں اور رازداری

اس رپورٹ کا استعمال Apple کی مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے گا، مثال کے طور پر ماڈل کی تربیت کرنا۔ اسے آپ کے Apple اکاؤنٹ سے لنک کیا جائے گا۔ جمع کر کے آپ قبول کرتے ہیں کہ آپ رپورٹ کردہ مواد کے مالک ہیں یا آپ کے پاس اسے اپلوڈ کرنے کی اجازت ہے، جس میں کاپی رائٹ والی، ذاتی یا حساس معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔
 

”تشویش کی رپورٹ کریں“ کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں۔


Privacy Icon

  • “تشویش کی رپورٹ کریں” رپورٹ کردہ مسائل کا حل فراہم کرنے کے لیے معلومات جمع کرتا ہے۔ ‏Apple Beta Software Program میں دستیاب کچھ فیچروں سے متعلق رپورٹوں کے لیے جمع کی گئی معلومات آپ کے Apple اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کر کے اسٹور کی جاتی ہیں۔ آپ کے ذریعے یہ رپورٹ جمع کیے جانے سے پہلے اسکرین پر آپ کا Apple اکاؤنٹ دکھایا جائے گا۔ دیگر سبھی رپورٹ ایسے بلا ترتیب منفرد آئیڈنٹیفائر سے منسلک ہوتی ہیں جو کہ آپ کے Apple اکاؤنٹ سے لنک نہیں ہوتا۔
  • مسئلے کو مزید مؤثر طریقے سے حل کرنے میں مدد کے لیے ہم آپ کی رپورٹ کے ساتھ اضافی معلومات سبمٹ کر سکتے ہیں۔
  • ‏Apple آپ کے ذریعے جمع کردہ معلومات کا استعمال مصنوعات اور خدمات کو بہتر بنانے بشمول Apple کے ماڈلوں کی تربیت کے لیے کر سکتا ہے۔
  • اگر آپ ChatGPT سے متعلق کوئی تشویش رپورٹ کرتے ہیں تو آپ OpenAI کے ساتھ اپنی رپورٹ شیئر کرنے کی اجازت دینا منتخب کر سکتے ہیں۔
  • اگر آپ بصری ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے Google پر تلاش سے متعلق کسی تشویش کی رپورٹ کرتے ہیں تو آپ اپنی رپورٹ Google کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

“تشویش کی رپورٹ کریں” کے ذریعے آپ ہماری مصنوعات اور خدمات سے متعلق Apple کو فیڈبیک دے سکتے ہیں۔ جب آپ کوئی رپورٹ جمع کرتے ہیں تو Apple آپ کے ذریعے رپورٹ میں کسی سوال کا جواب، وضاحت، تصاویر، ویڈیو، پیغامات اور ای میل جیسی فراہم کردہ معلومات جمع کرتا ہے۔ جمع کرنے سے پہلے آپ ان معلومات اور ایٹیچمنٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں اور انہیں ہٹا سکتے ہیں جسے آپ رپورٹ میں شامل نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

‏Apple آپ کے ڈیوائس کا ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کا ورژن اور زبان کو بھی جمع کرتا ہے۔ بعض معاملات میں، Apple کے ذریعے Apple Intelligence سے متعلق آپ کے ذریعے تشویس رپورٹ کرنے پر Apple Intelligence ماڈل کے ورژن کی معلومات جمع کی جا سکتی ہے۔

‏Apple اس معلومات کا استعمال رپوٹ کردہ مسائل کو حل کرنے اور خاص فیچر والے ماڈل سمیت مصنوعات اور خدمات کو ڈیولپ کرنے، انہیں بہتر بنانے اور تربیت دینے کے لیے کرتا ہے۔

فریق ثالث سے متعلق تشویش کی رپورٹ کرنا

اگر آپ ChatGPT اکسٹنشن کا استعمال کرتے ہیں اور آپ کو کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو آپ الگ سے منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کی رپورٹ کردہ تشویش سے متعلق معلومات ChatGPT کو آپریٹ کرنے والی OpenAI کو بھی فراہم کی جائے۔ ‏Apple آپ کے ذریعے شناخت کردہ تشویش کو حل کرنے میں مدد کے لیے آپ کی رپورٹ کی کچھ معلومات یا اس سے متعلق معلومات OpenAI کو فراہم کر سکتا ہے جس میں آپ کی درخواست (اور کوئی مواد جسے آپ نے درخواست سے اٹیچ کیا)، جواب، آپ کے ڈیوائس اور آپ کے ڈیوائس کی سیٹنگ کی معلومات جیسے کہ آپ کے ڈیوائس کی قسم، عام لوکیشن اور آپ کو در پیش مسئلے کی قسم شامل ہو سکتی ہے۔ ‏Apple صرف اسی وقت OpenAI کے ساتھ رپورٹ شیئر کرتا ہے جب آپ الگ سے OpenAI کو معلومات فراہم کرنا منتخب کرتے ہیں اور OpenAI کو یہ معلومات صرف محدود وقت کے لیے برقرار رکھنی ہوتی ہے۔ ‏OpenAI کو صرف رپورٹ کردہ مسئلے اور متعلقہ مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کے لیے معلومات استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ‏OpenAI کو فیڈبیک فراہم کرنے سے پہلے اسے آپ کے Apple اکاؤنٹ سے جوڑا نہیں جائے گا اور رپورٹ شیئر کرنے سے Apple آپ کا نام اور ای میل ایڈریس ہٹا دے گا۔

اگر آپ بصری ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے Google پر تلاش کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو کوئی پریشانی ہونے کی صورت میں آپ اپنی رپورٹ کی گئی پریشانی سے متعلق معلومات علیحدہ طور پر Google کو فراہم کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ‏Apple کے ذریعے آپ کی شناخت کردہ پریشانی کے حل میں مدد کے لیے Google کو آپ کی رپورٹ سے یا آپ کی رپورٹ کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی جا سکتی ہے، جس میں آپ کی درخواست (اور آپ کے ذریعے شامل کی گئی کوئی بھی امیج)، تلاش کے نتائج، آپ کے آپریٹنگ سسٹم کی قسم اور زبان اور آپ کو پیش آنے والے مسئلے کی قسم شامل ہے۔ ‏Apple کے ذریعے Google کے ساتھ رپورٹ صرف اسی صورت میں شیئر کی جاتی ہیں جب آپ نے علیحدہ طور پر Google کو معلومات فراہم کرنے کا انتخاب کیا ہو۔ آپ کے ذریعے Google کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات Google کی رازداری کی پالیسی کے تابع ہوتی ہے۔ ‏Google کی رازداری کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے https://policies.google.com/privacy?hl=ur پر جائیں۔ ‏Google کو تبصرہ فراہم کرتے ہوئے اسے آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک نہیں کیا جائے گا اور رپورٹ شیئر کرنے سے پہلے Apple کے ذریعے آپ کا نام اور ای میل ایڈریس ہٹا دیا جائے گا۔

ذاتی ڈیٹا پروسیس کرنے کے لیے قابل اطلاق قانونی بنیاد

ہم ”تشویش کی رپورٹ کریں“ کے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو عام طور پر پروسیس کرتے ہیں جیسا کہ خدمت فراہم کرنے اور ہمارے قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ جہاں رضامندی مناسب قانونی بنیاد ہوتی ہے، ہم اسے قابل اطلاق مقامی قانون کے مطابق حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قابل اطلاق مقامی قانون کی ہدایات کے مطابق ہم اپنے جائز مفادات کے مقاصد کے حصول کے لیے آپ کے ذریعے رپورٹ میں فراہم کردہ معلومات جیسے سوالات کے جواب، تفصیلات، تصاویر، ویڈیو، پیغامات اور ای میل کے ساتھ ساتھ آپ کے ڈیوائس کا ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کا ورژن، زبان اور Apple Intelligence ماڈل کا متعلقہ ورژن (اگر کوئی ہو) کو پروسیس کرتے ہیں تاکہ ہم قانونی دعووں کا دفاع کر سکیں، انہیں قائم کر سکیں ان کو استعمال میں لا سکیں۔

ڈیٹا برقرار رکھنا

‏Apple کے ذریعے جمع کردہ ڈیٹا معتبر پارٹنر کے ذریعے پروسیس اور اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ آپ کے ذریعے رپورٹ کردہ معلومات اس طریقے سے اسٹور کی جا سکتی ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک سال تک یا جب تک قانوناً ضروری ہو آپ سے منسلک رہے۔

‏Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت ‏Apple کی رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا، جسے ‏www.apple.com/in/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے۔

2025-12-12