ترجمہ اور رازداری
ترجمہ ایپ اور سسٹم وائڈ ترجمہ کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں۔
ترجمے کے لیے آپ کی منتخب کردہ آڈیو اور متن (بشمول امیج میں شناخت کردہ متن) آپ کی درخواستوں کو پروسیس کرنے کے لیے Apple کو بھیجے جا سکتے ہیں۔ آپ کی درخواست بلا ترتیب، لگاتار بدلنے والے آئیڈنٹیفائر سے منسلک ہوتی ہے، نہ کہ آپ کے Apple اکاؤنٹ، ای میل ایڈریس یا دیگر ڈیٹا سے جو آپ کے ذریعے Apple کی خدمات کے استعمال کے سبب Apple کے پاس ہو سکتا ہے۔ بطور ڈیفالٹ، Apple آپ کے آڈیو تعلاملات کے ٹرانسکرپٹ اور متن کے اِنپُٹ کو دو سال تک اسٹور کرتا ہے اور ان ٹرانسکرپٹ کے سب سیٹ کا جائزہ لے سکتا ہے۔ ترجمہ، سسٹم وائڈ ترجمہ اور Siri جیسے دیگر نیچرل لینگویج پروسیسنگ فیچر میں مسلسل بہتری کے لیے ان درخواستوں کے چھوٹے سب سیٹ دو سال سے زیادہ مدت تک رکھے جا سکتے ہیں جن کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔
آپ اپنے ڈیوائس پر زبانیں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ آپ جن زبانوں کے درمیان ترجمہ کر رہے ہیں ان دونوں کو ڈاؤنلوڈ کر لیے جانے پر پروسیسنگ آپ کے ڈیوائس پر ہوتی ہے۔
ایسے حالات میں جہاں آپ کو نقصان پہنچنے یا چوٹ لگنے کا اندیشہ ہو، انتہائی پُر خطر صورت حال میں، نیویگیشن کے لیے یا کسی طبی حالت کی تشخیص یا علاج کے لیے ”ترجمہ“ پر اعتبار نہیں کیا جانا چاہیے۔
آپ ”Siri اور املا بہتر بنائیں“ کا اختیار منتخب کر کے Apple کو اپنے آڈیو کے تعاملات جمع کرنے اور جائزہ لینے کی اجازت دے کر ”ترجمہ“ کے صوتی ترجمہ کو بہتر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > تجزیے اور بہتری میں جائیں اور “Siri اور املا کو بہتر بنائیں” کو چالو کرنے کے لیے ٹیپ کریں۔
2026-02-11