‏Wi-Fi کالنگ اور رازداری

‏Wi-Fi کالنگ کو آپ کی معلومات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور آپ کو منتخب کرنے کے قابل بناتا ہے کہ آپ کیا شیئر کرتے ہیں۔


کچھ نیٹ ورک پرووائڈر آپ کو اپنے iOS یا watchOS ڈیوائس اور اپنے Mac کمپیوٹر پر Wi-Fi (اور/یا Wi-Fi کے سگنل کمزور یا غیر دستیاب رہنے پر iPad کے ⁨Wi-Fi + Cellular⁩ ماڈل پر موبائل ڈیٹا) پر کال کرنے اور موصول کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

اگر آپ Wi-Fi کالنگ فعال کرتے ہیں اور Wi-Fi کالنگ کے لیے فعال کردہ ڈیوائس سے Wi-Fi نیٹ ورک کنکٹ کرتے ہیں، تو جس ملک سے آپ نے نیٹ ورک پر کنکٹ کیا ہے اس کے بارے میں آپ کے IP ایڈریس (یا لاگو ہونے پر موبائل سروس نیٹ ورک) کی بنیاد پر نیٹ ورک پرووائڈر کو بلنگ اور خدمت دستیاب کروانے کے مقصد سے معلومات بھیجی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ اپنے نیٹ ورک پرووائڈر کے ساتھ یہ معلومات شیئر نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ سیٹنگ > ایپ > فون پر جا کر اور “اس iPhone پر Wi-Fi کالنگ” بند کرنے کے لیے ٹیپ کر کے اور “دیگر ڈیوائسوں کے لیے Wi-Fi کالنگ شامل کریں” کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کر کے اپنے iPhone پر اور پیئر کردہ Apple Watch سمیت اپنے دیگر ڈیوائسوں کے لیے Wi-Fi کالنگ بند کر سکتے ہیں۔ اپنے دیگر Wi-Fi کالنگ فعال ڈیوائسوں پر Wi-Fi کالنگ بند کرنے کے لیے اپنے iPhone پر سیٹنگ > ایپ > فون > دیگر ڈیوائسوں پر کال پر جائیں اور “دیگر ڈیوائسوں پر کال کی اجازت دیں” کو بند کرنے کے لیے ٹیپ کریں پھر ڈیوائسوں کی فہرست میں موجود انفرادی ڈیوائسوں کو بند کرنے کے لیے ان پر ٹیپ کریں۔

‏Wi-Fi یا موبائل ڈیٹا کے ذریعے شارٹ کوڈ کال (مختصر نمبروں پر کی جانے والی کال جن کے ذریعے عوامی خدمات کا استعمال کیا جاتا ہے) مکمل کرنے کے لیے Apple کے ذریعے آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کو اس شہر کی معلومات فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے، جہاں سے کال کی جا رہی ہے، تاکہ وہ کال کی صحیح طریقے سے راؤٹنگ کر سکیں۔ اگر آپ شارٹ کوڈ کے کال کرتے وقت اپنے نیٹ ورک پرووائڈر کے ساتھ شہر کی معلومات شیئر نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اپنے ‏iOS یا ‏watchOS ڈیوائس پر سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات > سسٹم کی خدمات پر جا کر اور Wi-Fi کالنگ کے لیے ’لوکیشن کی خدمات’ کو بند کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے Mac پر سسٹم سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > لوکیشن کی خدمات پر جا کر، پھر “سسٹم کی خدمات” کے سامنے تفصیلات پر کلک کر کے اور Wi-Fi کالنگ کو بند کرنے کے لیے کلک کر کے Wi-Fi کالنگ کے لیے “لوکیشن کی خدمات” کو بند کر سکتے ہیں۔ اگر آپ Wi-Fi کالنگ کے لیے “لوکیشن کی خدمات” کو بند کردیتے ہیں، تو آپ کا ڈیوائس Wi-Fi کال کے لیے شارٹ کوڈ کے نمبر ڈائل کرنے پر آپ کے شہر کا تعین نہیں کر پائے گا یا آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کو نہیں بھیج پائے گا اور نتیجتاً ممکن ہے آپ کا نیٹ ورک پرووائڈر آپ کی کال کو صحیح طریقے سے روٹ یا کنکٹ نہ کر سکے۔

آپ کے ‏iPhone پر ایمرجنسی کال کی راؤٹنگ موبائل سروس خدمت دستیاب ہونے پر اس کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ موبائل سروس خدمت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اور آپ کے ذریعے ‏Wi-Fi کالنگ فعال کیے جانے پر، ایمرجنسی کال ‏Wi-Fi پر بھی کی جا سکتی ہیں اور ان کال کے لیے چاہے آپ نے ’لوکیشن کی خدمات’ فعال کی ہو یا نہیں، آپ کے ڈیوائس کی لوکیشن کی معلومات کا استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ مدد فراہم کی جا سکے۔ حالانکہ، آپ کا نیٹ ورک پرووائڈر ایمرجنسی خدمات کی راؤٹنگ کرنے کے لیے آپ کے بلنگ کا پتہ یا آپ ذریعے اپنے نیٹ ورک پرووائڈر کو فراہم کردہ دیگر پتے کا استعمال کرنا منتخب کر سکتا ہے۔ آپ اپنے نیٹ ورک پرووائڈر کے لیے اپنے پتے کی معلومات کو اپنے ‏iOS ڈیوائس میں سیٹنگ میں جا کر یا Mac پر ‏FaceTime سیٹنگ میں جاکر اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کو یہ معلومات اپ ٹو ڈیٹ رکھنی چاہئیں۔ ایسا نہ کرنا، ایمرجنسی خدمات کو آپ کے فزیکل لوکیشن تک صحیح طریقے سے راؤٹنگ کرنے سے روک سکتا ہے۔ لوکیشن کے اعتبار کے لیے، ایمرجنسی کال کرنے کے لیے روائتی موبائل سروس یا لینڈ لائن خدمات کو ترجیح دی جانی چاہیے اور کوئی دیگر اختیار نہ ہونے کی صورت میں ہی ‏Wi-Fi کالنگ فیچر کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

‏Wi-Fi کالنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، اپنے نیٹ ورک پرووائڈر کی شرائط، رازداری کی پالیسی اور طور طریقوں کو دیکھیں۔ ‏Apple کے ذریعے جمع کردہ معلومات کو ہمہ وقت ‏Apple کی رازداری کی پالیسی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا جسے ‏www.apple.com/in/privacy پر دیکھا جا سکتا ہے۔

2025-12-12